56

دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں قوم کو چاہیے کہ ان کی حفاظت کرے ،پیر سید محمد نوید الحسن شاہ

دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں قوم کو چاہیے کہ ان کی حفاظت کرے ،پیر سید محمد نوید الحسن شاہ

اسلام گڑھ(نامہ نگار)دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں قوم کو چاہیے کہ ان کی حفاظت کرے ان خیالات کا اظہار سربراہ جماعت جلالیہ پاکستان و سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف حضور قبلہ مفتی پیر سید محمد نوید الحسن شاہ صاحب مشہدی نے دینی عصری درسگاہ دارالعلوم غوثیہ نقشبندیہ نورپور نزد نیو سٹی اسلام گڑھ کے سالانہ جلسہ دستار فضیلت و محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے ادارے کی خدمات کو بھی سراہا۔امسال دارالعلوم غوثیہ نقشبندیہ کے شعبہ حفظ القرآن اور شعبہ تجوید و قرات سے فارغ التحصیل ہونے والے 9 طلباء کے سروں پر دستار فضیلت سجائی گئی اوران 9 طلباء کو اسناد اور شیلڈز بھی دی گئیں۔ادارہ ہذا میں اس وقت شعبہ درس نظامی، حفظ قران،تجوید و قرات،ناظرہ، سکول اور کمپیوٹر کی تعلیم بالکل مفت دی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں