70

کسانوں کی شکایات کا نوٹس: وزیراعظم کا حکومت کو کسانوں سے گندم خریدنے کا حکم

کسانوں کی شکایات کا نوٹس: وزیراعظم کا حکومت کو کسانوں سے گندم خریدنے کا حکم

کسانوں کی شکایات کا نوٹس: وزیراعظم کا حکومت کو کسانوں سے گندم خریدنے کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے گندم کے حوالے سے کسانوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی حکومت کو کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کا گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 18 لاکھ میٹرک ٹن کر دیا اور پاسکو کو گندم خریداری کا ہدف بڑھانے کے ساتھ کسانوں کو فوری طور  پر خریداری یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گندم کی خریداری کیلئے پاسکو کو شفافیت اور کسانوں کی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت بھی کی۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے گندم کی فی من قیمت 3900 روپے مقرر کی ہے تاہم کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے گندم کی قیمت مقرر کیے جانے کے  باوجود گندم کا ریٹ 3200 روپے من مل رہا ہے۔

قبل ازیں محکمہ خوراک پنجاب کا اپنے بیان میں کہنا تھا ہمارے گوداموں میں پہلے ہی 23 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، تین رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرے گی۔

محکمہ خوراک کے مطابق ا س وقت مالی حالات اور موسم گندم کی خریداری کیلئے موافق نہیں، ماضی میں کسان گندم خریداری پر لڑتے تھے، آج جب اوپن اجازت دی جا چکی تب بھی کسان رونا رو رہے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=vsTkO1p5kL4&t=1s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں