235

وزیراعظم،ایم ایل اے شاہ غلام قادر،چیئرمین وزیراعظم عملدرآمد ومعاہنہ کمیشن اور چیف سیکرٹری سے نوٹس لینے کی اپیل

وزیراعظم،ایم ایل اے شاہ غلام قادر،چیئرمین وزیراعظم عملدرآمد ومعاہنہ کمیشن اور چیف سیکرٹری سے نوٹس لینے کی اپیل

شاردا (نمائندہ خصوصی) شاہراہِ نیلم کی تعمیر چار منصوبوں پر کام ٹھپ،شہری گردو غبار میں اٹا گئے ۔تعمیراتی فرمیں کام شروع کرنے سے قاصر۔دودھنیال سے تاؤ بٹ سڑک کی تعمیر کے فنڈز واگزار کیے جائیں ۔شاردا پل سمیت شاہراہِ نیلم کے چار فیزز پر کام گزشتہ سال سے بند ہے ۔وزیراعظم،ایم ایل اے شاہ غلام قادر،چیئرمین وزیراعظم عملدرآمد ومعاہنہ کمیشن اور چیف سیکرٹری سے نوٹس لینے کی اپیل کونسلر شاردا ڈاکٹر الطاف نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کا ردعمل سڑک کی عدم تعمیر کے خلاف سخت ہوتا جارہا ہے

۔تعمیراتی سیزن شروع ہے حکومت فی الفور شاہراہِ نیلم کے فنڈ واگزار کرتے ہوے تعمیر کا کام شروع کرایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ آٹھ مقام سے دودھ نیال اور دودھ نیال سے شاردہ پھر شاردا سے کیل اور گریس تک سڑک چار فیزز پر مختلف مقامات پر کام کا آغاز وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ شاردا پل کی تعمیر بھی رکی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر سڑک پر کام شروع نہ ہوا تو مقامی عوامی نمائندوں کو عوام کیساتھ احتجاج میں کھڑا ہونا پڑیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں