86

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کا سیکٹر جی-13 میں تجاوزات کے خلاف قابل تعریف کاروائی

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کا سیکٹر جی-13 میں تجاوزات کے خلاف قابل تعریف کاروائی

اسلام آباد: شہری زندگی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیئے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے انفورسمنٹ ونگ نے سیکٹر جی-13 میں تجاوزات کے خلاف ایک جامع اور کامیاب آپریشن سر انجام دیا۔ آپریشن کا مقصد غیر قانونی طور پر بنے گاڑیوں کے سائبان، فٹ پاتھ پر دوکانداروں کے تجاوزات، بینرز اور بل بورڈذ کا خاتمہ کرنا تھا تاکہ قانون کے رٹ کو قائم کیا جاسکے اور عوامی جگہوں سے تجاوزات ختم کراے جا سکے۔ اس مہم میں اہلیان علاقہ نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کا جوش و خروش سے ساتھ دیا اور علاقے کو پر امن اور صاف رکھنے پر ادارے کا شکریہ ادا کیا۔

تجاوزات کے خاتمے سے نہ صرف علاقے کے حسن میں اضافہ ہوا بلکہ ٹریفک کے روانی اور پیدل چلنے والوں کے لیے آسانیاں پیدا ہوئی۔ مہم کے اختتام پر انفورسمنٹ ونگ کے اہلکاروں نے ان اہلیان علاقہ میں اسناد تقسیم کیے جنہوں نے تجاوزات ہٹانے میں مدد فراہم کی تاکہ بھائی چارے اور مدد کی فضاء کو مزید پروان چڑھایا جائے۔ مزید یہ کہ پالتو جانوروں اور کتوں کو ہٹانے پر اہل علاقے نے ادارے کو داد دی اور ہر حوالے سے فلاحی ماحول فراہم کرنے پر ادارے کے کردار کو سراہا۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کا یہ مہم حکومتی اہلکاروں اور عوام کے باہمی تعاون کی وجہ سے ممکن ہوا۔ عوام اور حکومت کے باہمی تعاون سے شہری زندگی کے ماحول کو مزید بہتر اور پُرسکون بنایا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں