159

معروف چیئرٹی مسیر فوڈز سپورٹ پروگرام ویژن اگین فاؤنڈیشن اور ثریا ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 315 نادار لوگوں میں فری راشن تقسیم

معروف چیئرٹی مسیر فوڈز سپورٹ پروگرام ویژن اگین فاؤنڈیشن اور ثریا ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 315 نادار لوگوں میں فری راشن تقسیم

اسلام گڑھ(سٹی رپورٹر ) میں معروف چیئرٹی مسیر فوڈز سپورٹ پروگرام ویژن اگین فاؤنڈیشن اور ثریا ویلفیئر فاؤنڈیشن اسلام گڑھ ازاد کشمیر کے زیر اہتمام 315 نادار لوگوں میں فری راشن تقسیم کر دیا گیا مسیر فوڈز سپورٹ پروگرام اور ویژن اگین فاؤنڈیشن اسلام گڑھ ازاد کشمیر کے زیر اہتمام غریب اور مساکین کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے ہے انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار چیئرٹی ورکر ز ان چیئرٹی کا حصہ ہے

جو ماضی کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں نیکیاں کمانے میں مصروف عمل ہیں۔مسیر گروپ کے چیئرمین مسیر چوہدری عبدالرزاق کا اس موقع پہ کہنا تھا کہ تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد اپنے سے کمزور لوگوں کی مدد کریں تقریب میں مہمان خصوصی چوہدری خلیق الزمان سابق ڈپٹی کسٹوڈین ضلع میر پور تھے تقریب میں حاجی مشتاق چوہدری محمد اقبال مسیر خورشید عبد الرزاق نیازی باہو محمد اصغر مرزا مولانا عمر خطاب نے خطاب کیا۔اور اس عظیم کام کا حصہ بننے والے تمام ڈونرز کا شکریہ ادا کیا اور ان تینوں چیئرٹیز میں ایکٹو کردار مسیر عبدالرزاق کی تعریف کی جو ہر کام میں بڑھ چڑھ کر عملی طور پر حصہ لیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں