90

کرنل وقارنورکیخلاف کرپشن کے الزامات، تحقیقاتی اداروں کو انکوائری کا ٹاسک دیدیا گیا

کرنل وقارنورکیخلاف کرپشن کے الزامات، تحقیقاتی اداروں کو انکوائری کا ٹاسک دیدیا گیا

مظفرآباد(بیورورپورٹ)کرنل وقارنورکیخلاف کرپشن کے الزامات، تحقیقاتی اداروں کو انکوائری کا ٹاسک دیدیا گیا۔الزامات کو عوام کے سامنے لایا جائے۔کسی سے زیادتی نہ ہوحکام کی ہدایت۔سینئروزیرنے محکمہ داخلہ کاانچارج ہونے کا فائدہ اُٹھاکر اپنے خلاف پہلے سے موجود فائلیں دبادی ہیں۔سرکارکا فائدہ اُٹھاتے ہوئے والٹن سگریٹ کمپنی پربلاجواز طاقت کا استعمال کرکے ملازمین بیروزگارکئے

۔400 خاندانوں کو روزگار سے محروم کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کرپشن کے ٹھوس شواہد سامنے لانے سے پہلے کرنل (ر) وقار نورکے اثاثے بے نام جائیدادوں کا سراغ لگانے کا ہدف بھی دیدیا گیا۔آزادکشمیرکی انڈسٹری پر شب خون مارکر چارسو سے زائد خاندانوں کو سڑکوں پرآنے پرمجبورکیا گیا۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایک اہم شخصیت میرپورکے ایف سی واقعہ کے حوالے سے پن پوائنٹ ہوچکی ہے

۔تاہم معلوم کیا جارہا ہے کہ حملہ آوروں سے مذکورہ شخصیت کے تعلق کی نوعیت کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ مہنیوں میں کرنل (ر)وقار نورکی مبینہ کرپشن خصوصاََ بجلی چوری کے الزامات اورسینئروزیرکے ردعمل کابغورجائزہ لیا جارہا تاکہ لوگوں کوگمراہ کرکے سیاسی انتشارپیدا نہ کیا جاسکے۔ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ تحقیقات کا دائرہ چوہدری انوارحکومت میں دوسرے بااختیاروزیرماجد خان تک وسیع کیا جارہا ہے۔وزراء کیخلاف تمام الزامات اور شکایات کویکجا کرکے اِنھیں سوالنامے بھی دئیے جائیں گے

۔جس کے بعد کارروائی آگے بڑھائی جائیگی۔دریں اثناء سینیئر وزیر کرنل وقار نور کے خلاف تھانہ برنالہ میں بھی کاروائی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر موصوف کے برنالہ دورہ کے موقع پر کرپشن کے خلاف صحافیوں کی مل کر کوششوں کی پیشکش پر کہا تھا کہ صحافی بلیک میلر ہوتے ہیں۔

جس پرصدر کشمیر پر کلب برنالہ چوہدری شاہد رحمان نے صحافی برادری کی تشویش کو جائز قرار دیتے ہو ئے کرنل وقار نور کے صحافیوں کو بلیک میلر کہنے پر باقاعدہ اجلاس طلب کر کے مشاورت کی اور قانون کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا۔اور کارروائی کیلئے درخواست جمع کروادی ہے۔ایس ایچ او تھا نہ برنالہ چوہدری ارشد نے صحافیوں کی درخواست پر کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں