69

اپیل برائے دادرسی

اپیل برائے دادرسی

ہارون آباد کے معروف سینئر صحافی و کالم نگار اور اسٹام فروش یونین کے نائب صدر جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان کے ضلعی کوآرڈینیٹر بہاولنگر خرم شہزاد ملک جو کہ عارضہ قلب میں مبتلا ہیں جن کو 18 نومبر 2023 کو ہارٹ اٹیک آ گیا تھا ان کے پرویز الٰہی کارڈیالوجی ملتان میں دل کے 3 والز ڈالے ہیں جو اس وقت انتہائی قسم پرسی کے دن کاٹ رہے ہیں ان کے اوپر اس وقت دو لاکھ روپے کا قرض جو بہت بڑا بوجھ ہے

جس کی وجہ سے وہ سخت پریشانی سے دوچار ہیں اور اس وقت سخت فاقہ کشی کا شکار ہیں خرم شہزاد ملک نے ہمیشہ عوامی علاقائی مسائل کو اجاگر کیا ہے اور مظلوم طبقہ کی آواز اربابِ اختیار پہچانے میں اہم کردارا ادا کیا ہے اور ہمیشہ بے لوث اپنی جراتمندانہ صحافت کے ذریعے عوام و الناس کی خدمت کی ہے۔ شکر الحمدواللہ مولا کائنات نے ان کو نئی زندگی عطاء فرمائی ہے۔ ان کے دو چھوٹے بچے ہیں

وہ جس طرح سے زندگی کے دن کاٹ رہے ہیں وہ انتہائی افسوسناک امر ہے ان کی گورنمنٹ کی طرف سے مالی مدد فرمائی جائے تو اس انمول ہیرے اس مرد مجاہد جرنلسٹ اور کالم نویس و اسٹام فروش کی داد رسی کرنا جائز اور درست امر ہوگا۔ تمام صحافی برادری کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف۔ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز۔ کمشنر بہاولپور اور ڈی سی بہاولنگر سے پرزور اپیل ہے کہ صحافتی دنیا کے اس انمول ہیرے اور عوامی ہیرے کی دادرسی فرمائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں