114

قبائلی ضلع مہمند پولیو مہم 24 سے 30 اپریل تک جاری رہے گا۔عالمی ہفتہ ٹیکہ جات 24 سے 30 مئی تک ہوگی

قبائلی ضلع مہمند پولیو مہم 24 سے 30 اپریل تک جاری رہے گا۔عالمی ہفتہ ٹیکہ جات 24 سے 30 مئی تک ہوگی

قبائلی ضلع مہمند پولیو مہم 24 سے 30 اپریل تک جاری رہے گا۔عالمی ہفتہ ٹیکہ جات 24 سے 30 مئی تک ہوگی۔والدین اپنے بچوں کو بروقت پولیو قطروں کے ساتھ ساتھ مختلف ٹیکہ جات کا کورس بھی مکمل کیا جائے۔عوام علماء کرام اس مہم میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کرے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر رفیق حیات اے پی ائی کوارڈینیٹر ڈاکٹر پرویز خان ودیگر نے مہمند پریس کلب میں عالمی ہفتہ ٹیک جات کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ کے دوران کہی کہ آج تک 12 بیماریوں سے بچاؤ کے مختلف ٹیکا جات کا 50 سال پورا ہوچکے ہیں۔

جس میں 12 بیماریوں پر مکمل کنٹرول حاصل ہوچکا ہیں۔عوام اور والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو ان بیماریوں سے بچاؤ کیلئے بروقت ٹیکوں کا کورس کو مکمل کیا جائے۔جبکہ دوسری طرف ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام الحق نے باقاعدہ طور پر پولیو کا افتتاح بھی کیاگیا۔جس میں مقامی مشران اور علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پولیو مہم 24 سے 30 اپریل تک جاری رہے گا۔یہ ٹیمیں صرف پاک افغان سرحدی بارڈر کے علاقے سوران درہ،علینگار،جڑوبی درہ،غنم شاہ،منزری چینا،اتم کلے میں جاری ہوگی۔8850 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس میں موبائل ٹیمیں بھی حصہ لے گی۔عوام اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پھیلائے جائے۔آخر میں بہتر کارکردگی پر ڈی سی مہمند نے دس فرنٹ لائن ورکرز کو توصیفی سرٹیفکیٹ و انعامات بھی تقسیم کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں