80

نزہت وکیشنل ٹریننگ سینٹر شاہکوٹ میں ولی فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق اور بیوہ خوا تین میں مفت سلائی مشینیں فراہم

نزہت وکیشنل ٹریننگ سینٹر شاہکوٹ میں ولی فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق اور بیوہ خوا تین میں مفت سلائی مشینیں فراہم

شاردا(سردار اورنگزیب بیورو چیف ضلع نیلم ) نزہت وکیشنل ٹریننگ سینٹر شاہکوٹ میں ولی فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق اور بیوہ خوا تین میں مفت سلائی مشینیں فراہم کی اور ووکیشنل سینٹر میں تربیت حاصل کرنے والی خواتین میں نقد انعامات اور کپڑے تقسیم کیے تفصیلات کے مطابق نزہت ووکیشنل سینٹر میں تربیت حاصل کرنے والی خواتین میں ولی فاؤنڈیشن کے سربراہ زرداد خان نے سلائی مشینیں نقد رقم اور گفٹ ائٹم تقسیم کیے تقریب میں صدر پریس کلب شاردہ سردار اورنگزیب سابقہ نیلم پریس کلب صدیق احمد خواجہ لوکل کونسلر کی

امیدوار سابق وکیل جنجوا انجمن تاجران کے صدر عبدالرشید اعوان و دیگر سماجی اور بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی اس موقع پر چیئرمین ولی فاؤنڈیشن زردار خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد انسانیت کی خدمت ہے دور دراز علاقوں میں خواتین کو بار روزگار کرنے کے لیے ہم نے یہ انیشیٹو لیا ہم شاہکوٹ کی ان خواتین کے لیے ایک کمپیوٹر سینٹر کا اعلان بھی کرتے ہیں جس میں خواتین کو ائی ٹی کے شعبے میں بھی نمایاں موقع ملے گا

جبکہ سلائی کڑاہی گبہ سازی شال سازی کروا کر ان کو ڈسپلے سینٹر تک ہم پہنچائیں گے پاکستان کے بڑے شہروں میں کشمیر کی یہ منفرد ہاتھ سے بنی ہوئی اشیاء مقام رکھتی ہیں جبکہ اس دائرہ کار کو اپنی استطاعت کے مطابق بڑھائیں گے اس موقع پر صدر بازار عبدالرشید اعوان نے کہا کہ ہم اس اقدام کی تعریف کرتے ہیں اور اس ایم ایشو پر اپنی تعاون کا یقین دلاتے ہیں ہم سے جو ہو سکا ہم بھی کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں