210

اسلام گڑھ حاجی آزاد گل مرحوم کی پہلی برسی کی تقریب آبائی گاؤں کھرہن سہار کے مقام پر انعقاد پزیر

اسلام گڑھ حاجی آزاد گل مرحوم کی پہلی برسی کی تقریب آبائی گاؤں کھرہن سہار کے مقام پر انعقاد پزیر

اسلام گڑھ (جاوید اقبال بٹ سے) برطانیہ بیڈ فورڈ کی معروف کاروباری وسماجی شخصیت حاجی آزاد گل مرحوم کی پہلی برسی کی تقریب آبائی گاؤں کھرہن سہار کے مقام پر انعقاد پزیر ہوہی جس میں ممبر آف پارلیمنٹ برطانیہ راجہ محمد یاسین حاجی محمد ایوب حاجی ظفر اقبال ظہیر عباس صوفی جاوید اختر معروف تاجر رہنما چوہدری دلاور خان سابق کونسلر راجہ محمد نعیم اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر چکسواری چوہدری محمد اکرم پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری جاوید اقبال پونا چوہدری محمد اشرف چوہدری محمد خالد پونا اور مقصود انجم سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی،

برسی کی تقریب سے پیر ابرار حسین شاہ خوارزمی علامہ قاری محمد قربان صدیقی علامہ سر شریف حافظ محمد فاروق نظامی قاری سفیر احمد اور علامہ حافظ محمد طارق مدنی نے مرحوم حاجی محمد آزاد گل کو خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر پیر ابرار حسین شاہ خوارزمی نے کہا کہ حاجی آزاد گل مرحوم نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے

انہوں نے غریبوں اور سفید پوش افراد کی ہمیشہ مدد کیا کرتے تھے ۔فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا انکا مشغلہ تھا ہم دعا کرتے ہیں کہ اللّہ پاک مرحوم کی آخرت کی منازل آسان فرمائے اخر مرحوم حاجی آزاد گل کے صاحبزادگان احمد گل اور عباس گل نے برسی کی تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں