365

اسلام گڑھ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر میرپور کا مختلف میڈیکل سٹورز، ہومیوکلینک، ڈینٹل کلینکس اور لیبارٹریز کا دورہ

اسلام گڑھ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر میرپور کا مختلف میڈیکل سٹورز، ہومیوکلینک، ڈینٹل کلینکس اور لیبارٹریز کا دورہ

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے) ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر میرپور ڈاکٹر ظہیر اقبال بابرکا اسلام گڑھ، جٹی ڈھیری، کاکڑہ ٹاؤن اور بنگڑیلہ میں مختلف میڈیکل سٹورز، ہومیوکلینک، ڈینٹل کلینکس اور لیبارٹریز کا دورہ، کاکڑہ ٹاؤن میں حسن ڈینٹل کلینک کوسیل کرکے ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی تحریک،

کلینک کو نان کوالیفائیڈ شخص چلا رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ضلع میرپور ڈاکٹر ظہیر اقبال بابر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر فدا حسین کیانی کی ہدایت پر اسلام گڑھ، جٹی ڈھیری، کاکڑہ ٹاؤن اور بنگڑیلہ میں مختلف میڈیکل سٹورز کا دورہ کیا اور مختلف ادویات کی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ مختلف نمونے بھی حاصل کیے۔ اس موقع پر کاکڑہ ٹاون کے مقام پر حسن ڈینٹل کلینک کو کوالیفائیڈ پرسن نہ ہونے کی وجہ سے سیل کردیا گیا۔

اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر ظہیر اقبال بابر نے کہا کہ تمام سٹور مالکان صرف رجسٹرڈ کمپنیوں کے منظور شدہ ڈیلرز سے ادویات خریدیں۔ میڈیکل سٹور کو کلینک نہ بنایا جائے۔ میڈیکل سٹورز کے اندر ٹمپریچر کو مینٹین رکھا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے

علاقوں میں غیر قانونی طور پر چلنے والے کلینکس اور حکیموں کی دکانوں کی نشاندہی کریں اور اگر کوئی نیا حکیم آپ کے علاقہ میں آتاہے تو پھر اس سے ڈی ایچ او کا جاری کردہ اجازت نامہ طلب کریں۔ ہم کسی کو عوام کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے اور ایسا کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں