ثمر سراج چوہدری کا کراچی شاہنواز بھٹو کالونی کا دورہ کشمیری کمیونٹی کا شاندار استقبال 127

ثمر سراج چوہدری کا کراچی شاہنواز بھٹو کالونی کا دورہ کشمیری کمیونٹی کا شاندار استقبال

ثمر سراج چوہدری کا کراچی شاہنواز بھٹو کالونی کا دورہ کشمیری کمیونٹی کا شاندار استقبال

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف اسلام آباد)چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری کے لاک ڈاون کے شروع دن سے ہی کراچی سندھ اور دیگر علاقوں کے دورے جاری رہے گزشتہ روز کراچی میں شاہنواز کالونی کے دورہ کے موقع پر کشمیری کمیونٹی کی جانب سے ثمر سراج چوہدری کا شاندار استقبال کیا گیا

اور ثمر سراج کی آمد پر کشمیری کمیونٹی نے ثمر سراج پر پھولوں کی پتیاں نچاور کی اور ہار ڈالے اور شاہنواز بھٹو کالونی کی فضاء ثمر سراج قدم بڑھاو ہم آپ کے ساتھ ہیں کہ نعروں سے گونج اٹھی ثمر سراج چوہدری نے کشمیری کمیونٹی کی جانب سے شاندار استقبال پر انکا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا

کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو مشکل کی گھڑی میں کھبی تنہاہ نہیں چھوڑیں گے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران جسطرح ثمر سراج چوہدری نے کراچی میں مقیم کشمیری کمیونٹی کے لیے اقدامات اور متاثرین سے بھرہور تعاون کیا اس پر ہم ثمر سراج چوہدری کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ثمر سراج چوہدری نے کشمیری کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا

کہ میں اپنی فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے ہمشیہ دکھی انسانیت کی خدمت کرتا رہوں گا اور اپنے کشمیری بھائیوں کو کھبی مایوس نہیں کروں گا انہوں نے کہا کہ کرونا خدشات میں نیلم سمیت آزاد کشمیر کے حکمرانوں نے عوامی خدمات اور مدد کے بجائے اپنی جان کی حفاظت کو زیادہ ترجیح دی اور لاک ڈاون سے متاثرہ عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جسکی بھرہور مذمت کرتے ہیں

انہوں نے کہا کہ ہم اللہ کی رضا کے لیے فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہیں مگر نیلم کے سیاست دان میرے فلاحی کاموں کو میرے سیاسی عزائم کا رنگ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاست کرنا میرا بنیادی حق ہے اور اگر نیلم کی عوام نے مجھے موقع دیا تو انشاء اللہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کروں گا اور چوروں لٹیروں اور سازشی عناصر کو انشاء اللہ نشان عبرت بنائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں