204

عباسپور میں نو عمر لڑکے پر نامعلوم افراد کی طرف سے تشدد کیا گیا

عباسپور میں نو عمر لڑکے پر نامعلوم افراد کی طرف سے تشدد کیا گیا

عباسپور( بیورو رپورٹ)عباسپور میں ایک نو عمر لڑکے کو نامعلوم افراد تشدد کرنے کے بعد نیم مردہ حالت میں پل کے نیچے چھوڑ گئے تھے یہ لڑکا نو دن سے بے ہوش ہے اور پمزہسپتال کی دماغی امراض وارڈ میں داخل ہے – اس کا والد سعودی عرب میں عام لیبر ھے جو بڑی مشکل سے کل ھی پاکستان پہنچا ھے

– پولیس نے چند مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے یہ وہ لوگ ھیں جنہوں نے رات کا کھانا ایک ساتھ کھایا اور کھانے کے بعد یہ لڑکا واپس اپنے گھر نہیں گیا – بلکہ جس شخص نے 15 سالہ لڑکے کو گھر سے بلایا وہ بھی زیر حراست ہےپولیس بہرحال حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ پائی البتہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں کسی دباؤ میں نہیں آ ئے گی اور جلد مجرموں تک پہنچ جائے گی –

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ھوئے حکام کو جلد کارروائی کرنے اور نتائج سے آگاہ کرنے کے لئے حکم دیا ھے – ادھر اس لڑکے کے ورثاء اخراجات برداشت کرنے سے قاصرہیں

انہوں نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر سے اپیل کی ہےکہ حکومت بچے کے علاج کے لئے ھنگامی مدد کرے – یاد رھے کہ یہ لڑکا نو دن سے مسلسل بے ھوش ھے – عباسپور کے سیاسی اور سماجی حلقوں نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی




اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے اس سلسلہ میں جمعہ کے دن بعد نماز جمعہ ایک احتجاج بھی کیا گیا تھا-




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں