146

برطانیہ میں لیبر پارٹی کا کشمیریوں کے حق میں اور بھارت کے خلاف موقف مزید سخت

برطانیہ میں لیبر پارٹی کا کشمیریوں کے حق میں اور بھارت کے خلاف موقف مزید سخت
سرینگر کشمیر(سید عمر گردیزی نمائندہ خصوصی ) برطانیہ میں لیبر پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں کشمیر کے حوالے سے عالمی مداخلت کی پالیسی کی حمایت کا وعدہ کرتے ہوئے بھارت مخالف موقف میں مزید سختی لائی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر12دسمبر کے انتخابات کے نتائج سے بورس جانسن کی جگہ جیرمی کوربن برطانیہ کے وزیر اعظم بن گئے
توبرطانیہ اور بھارت کے درمیان تعلقات بگڑ سکتے ہیں۔ منشور میں جلیانوالہ باغ قتل عام پر باضابطہ طورپر معذرت کرنے اور اس قتل عام میں برطانیہ کے کردار کے بارے میں جائزہ لینے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ برطانیہ میں مقیم سکھوں اور پاکستانیوں کو خوش کرنے کا اچھاطریقہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں