1

شیخوپورہ چیمبر آف کامرس میں ایتھوپیا کے ایمبیسیڈر جمال باقر عبدللہ کی خصوصی آمد

شیخوپورہ چیمبر آف کامرس میں ایتھوپیا کے ایمبیسیڈر جمال باقر عبدللہ کی خصوصی آمد

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)شیخوپورہ چیمبر آف کامراس میں ایتھوپیا کے ایمبیسیڈر جمال باقر عبدللہ کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس کی صدارت ملک منظور الحق گروپ ہیڈ شیخوپورہ چیمبر آف کامرس نے کی جبکہ امجد نذیر بٹ صدر مرکزی انجمن تاجران ضلع شیخوپورہ نے بھی تمام تاجر برادری کی نمائندگی کی اس موقع پر دونوں ممالک کی ملکی کاروباری صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور مستقبل میں دونوں ممالک میں تجارت کے فروغ کے لیے ایک MOU بھی سائن کیا گیا,

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ میاں نذیر احمد ، سئنیر نائب صدر شیخوپورہ چیمبر آف کامرس خالد زمان طور، سابق صدر شیخوپورہ چیمبر آف کامرس میاں فاروق ، ڈائریکٹر ٹیوٹا پنجاب یونس شاکر، کوارڈنیٹر شیخوپورہ چیمبر آف کامرس عامر خان، ڈپٹی سیکرٹری شیخوپورہ چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری سید سجاد حیدر،

جنرل سیکرٹری شیخوپورہ چیمبر اف کامرس انوار ارشد و دیگر موجود تھے، بعد ازاں شیخوپورہ چیمبر آف کامرس کے تمام نمائندگان نے ایتھوپیا ایمبسیڈر جمال باقر عبدللہ کو محتلف فیکٹریوں کا وزٹ کروایا جس پر جمال باقر عبدللہ نے ضلع شیخوپورہ کے دورہ کو یادگار دورہ قرار دیا اور سب کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں