134

چڑہوئی شہر و گرد نواخ میں واقع تمام سرکاری و پرائیویٹ کالجز اور سکولز کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی مارچ کا انعقاد

چڑہوئی شہر و گرد نواخ میں واقع تمام سرکاری و پرائیویٹ کالجز اور سکولز کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی مارچ کا انعقاد

چڑہوئی آذاد کشمیر ( سید زوالقرنین حیدر گردیزی بیورو چیف ) چڑہوئی شہر و گرد نواخ میں واقع تمام سرکاری و پرائیویٹ کالجز اور سکولز کی طالبات معلمات علاقہ بھر کی خواتین نے مظلوم محصور اور مقید کشمیریوں سے اظہار یکجہتی مارچ کا انعقاد کیا ۔ اس عظیم وشان یکجہتی کا اہتمام چڑہوئی کی عظیم سیاسی سماجی ومذہبی شخصیت عروج پوسٹ گریجویٹ کالج کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر محمد فیاض راجا ،پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے صدر سید مناظر بخاری ،




ریڈ فاونڈیشن کالج کے پرنسپل امتیاز دانش گورنمنٹ گرلز کالج کے پرنسپل محمد شفیق راجا ضیاء القرآن کے پرنسپل منیب اسلم ،سن رائز کالج کے چیف ایگزیکٹو حافظ محمد عمران الحسن رضوی ،مسلم ہینڈز کالج کے پرنسپل محمد شبیر ،دارارقم سکول کے پرنسپل نعیم عباس ،ماریہ گرلز سائنس کالج کی




پرنسپل ماریہ فرید،شالیمار سکول کے پرنسپل ،صدر پریس کلب اور صدر انجمن تاجراں نے ریلی کی قیادت کی ۔ ریلی میں تمام طالبات نے کشمیری پرچم اور بھارت کے خلاف پلے کارڈز اور بیزز اُٹھائے ہوئے تھے.




آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے ۔ چڑہوئی کی فضائیں ہم کیا چاہتے ۔ آزادی ،مودی گو بیک ، ہم چھین کے لیں گے آزادی ،ہے حق ہمار ا آزادی جیسے نعروں سے گونج رہی تھی ۔ طالبات، معلمات اور سول سوسائٹی کی خواتین کا یکجہتی مارچ نمبردار ہوٹل کے وسیع میدان میں جلسہ کاروپ دھار گیا نمبردار ہوٹل کا وسیع لان بھی یکجہتی مارچ میں شریک طالبات معلمات و خواتین کی کثیر تعداد کی وجہ سے کم پڑ گیا ۔




ریلی کے احتجاج سے ریلی کے روح رواں پروفیسر محمد فیاض راجا امتیاز دانش ،سید مناظر بخاری ،محمد شفیق خان ،صدر سی یوجے حاجی محمد زکاب خان ،امتیاز عزیز ،راجہ اعجاز خان نے تمام طالبات و معلمات وشریک خواتین کے جذبہ آزادی ،نظم و ظبط و مظلوم کشمیریوں سے والہانہ اظہار ہمدردی کے جذبے کو سلام اور خراج تحسین پیش کیا ۔




مقررین کا کہنا تھا کہ آج

ہماری بیٹیوں ،بہنوں کے جزبات نے بھارت پر عیاں کر دیاہے کہ وہ کشمیریوں کو مزید غلام رکھ کر ظلم و ستم نہیں کر سکے گا۔ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جس طرح وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے مطالبہ کیا ہے




کہ فوری جہاد کا اعلان کیا جائے ۔ بھارت درندہ صفت مودی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فل فور کشمیر سے کرفیو کا خاتمہ کر کے 370 اور 35A کو بحال کیا جائے اور اقوام متحدہ اپنی قرادادوں کے مطابق کشمیریوں حق خداردیت کو حق دے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں