213

تحصیلدار باغ قمر عباس کاظمی کا بغیر این او سی ہسپتال اراضی پر تعمیرات کے خلاف ایکشن

تحصیلدار باغ قمر عباس کاظمی کا بغیر این او سی ہسپتال اراضی پر تعمیرات کے خلاف ایکشن

باغ آزاد کشمیر (سید ذوالقرنین حیدر گردیزی بیورو چیف )باغ ڈسٹرکٹ ھسپتال کی اراضی پر قبضہ کے خلاف تحصیلدار باغ قمر عباس کاظمی کا بغیر این او سی ہسپتال اراضی پر تعمیرات کے خلاف ایکشن تعمیرات مسمار کام بند کروادیا گیا۔جبکہ باغ ہسپتال کے ترجمان کا کہنا ھے کہ باغ ہسپتال کی اراضی کی ڈی ایوارڈ کی جعلی کاروائی کے بعد جب ان فریقین کی ایما پر محکمہ مال کا کمیشن بنایا گیا









کمیشن کی رپورٹ سے واضع ھے کہ جس نمبر کو فریقین نے ڈی ایوارڈ کروایا ھے وہ نمبر محمد یوسف ولد محمد زمان کا ھےکمیشن کی رپورٹ کے بعد زبردستی ھسپتال کی اراضی پر قبضہ کرنا ناقابل معافی جرم ھے اگر ان فریقین کی زمین بنتی ھے تو محکمہ مال کے زریعے جائز طریقہ سے ۓہ اراضی حاصل کی جائے نہ کہ اس اراضی پر قبضہ کیا جائے۔ادھر باغ ہسپتال کی اراضی کے حوالے سے سردار گل زمان خان ڈی جی لوکل گورنمنٹ کے موقف کے مطابق اس اراضی کے حوالے سے




تحصیلدار باغ قمر عباس کاظمی کا بغیر این او سی ہسپتال اراضی پر تعمیرات کے خلاف ایکشن

تمام قانونی پراسس مکمل ھے ھس کی تمام تفصیل بذریعہ پیپرز اس پوسٹ میں لف ھذا ھے جبکہ محکمہ مال کی رپورٹ بھی لف ھذا ھے ۔یہ ارآضی کس کی ھے باغ ہسپتال کی ھے یا سردار گلزمان خان اس حوالے سے اصل حقائق محکمہ مال اور باغ انتظامیہ ھی سامنے لا سکتا ھے ۔عوامی حلقے کا کہنا تھا کے تحصیلدار قمر کاظمی ایک فرض شناس اور نوجوان آفیسر ہیں اور ان کے اقدامات قابل تعریف ہیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں