158

لندن اور نیویارک میں کشمیریوں کی طرف سے’’ کرفیو کلاک ‘‘مہم کاآغاز

لندن اور نیویارک میں کشمیریوں کی طرف سے’’ کرفیو کلاک ‘‘مہم کاآغاز

سرینگر/ کشمیر/ لندن (سید عمر گردیزی ، نمائندہ خصوصی )نریندر مودی حکومت کی طرف سے 5اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد علاقے میں نافذ کئے گئے سخت کرفیوکواجاگرکرنے کے لیے کشمیریوں نے لندن اور نیویارک میں ’’کرفیو کلاک‘‘مہم کاآغاز کردیا ہے۔




گزشتہ رات لندن کے اہم مقامات اور نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے گاڑیاں نمودار ہوئیں جن پر تصویروں کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں مودی حکومت کے غاصبانہ اقدامات کی وجہ سے پیدا ہونے والے انسانی بحران کو اجاگر اور دنیا کو مقبوضہ کشمیر کی حقیقی صورتحال کے بارے میں بتایاگیا۔




گاڑیوں پرفنکاری گھڑیاںلگی ہوئی تھیں جوبی جے پی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں نافذکئے گئے سخت کرفیوکے دن ، گھنٹے اور منٹ ظاہرکر رہی تھیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں