126

کشمیری سیاسی کارکن شہلا رشید کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

کشمیری سیاسی کارکن شہلا رشید کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

نئی دہلی / کشمیر(سید عمر گردیزی، نمائندہ خصوصی )نئی دلی پولیس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقو ق کی سنگین پامالیوں پرتبصرہ کرنے پر کشمیری سیاسی کارکن شہلا رشید کے خلاف غداری کا در ج کردیا ہے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق نئی دلی پولیس کے خصوصی سیل نے مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال کے بارے میں شہلا رشید کے




بیان پر انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ شہلا رشید نے جو نئی دلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرر ہی ہیں ٹویٹر پر جاری اپنے پیغامات میں کہا تھا کہ بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیرمیں گھروںپرچھاپے مار کر لوگوںکو گرفتار اور تشدد کانشانہ بنا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ

مقبوضہ میں جاری سخت کرفیو اور پابندیوں کے دوران بھارتی فوجی انسانی حقو ق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد پولیس اہلکاروںسے اختیارات چھین لئے گئے اور امن و امان کی فضا برقراررکھنے میں انکا کوئی کردار نہیں ہے




کیونکہ ہر رچیز بھارتی فورسز کے اختیار میں ہے ۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوںنے کہاکہ بھارتی فورسز رات کے وقت گھروں پر چھاپے مار کر کشمیری نوجوانوں کو گرفتار اور توڑ پھوڑ کے علاوہ کھانے پینے کی اشیاء دانستہ طورپر ضائع کر دیتی ہیں۔ شہلا رشید کے ٹویٹ پیغامات پر فوری طورپر شدید ردعمل سامنے آیا ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں