143

وادی کشمیر کا فوجی محاصرہ مسلسل 29ویں روز بھی جاری

وادی کشمیر کا فوجی محاصرہ مسلسل 29ویں روز بھی جاری

سرینگر/ آزاد کشمیر (سید عمر گردیزی نمائندہ خصوصی )مقبوضہ کشمیر میںکرفیو ، سخت پابندیاں اور مواصلاتی بلیک آئوٹ آج(پیر کو) مسلسل 29ویں روز بھی جاری رہا جبکہ قابض انتظامیہ وادی کشمیرمیں لوگوںکی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے ڈروان استعمال کر رہی ہے ۔سائوتھ ایشیاء نیوز نیٹ ورک کے مطابق وادی کشمیر جس کا موبائل ، انٹرنیٹ ، ٹیلی فون اور ٹی وی




چینل بند ہونے کے باعث 5اگست کے بعد سے بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے ۔ مقبوضہ علاقے میں تمام دکانیں ،کاروباری ادارے اور سکول مسلسل بند ہیںکیونکہ طلباء خوف کا شکار ہیں۔ مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث وادی کشمیر کے لوگوں کو بچوں کی غذا، دودھ اور زندگی بچانے والی ادویات سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔




ایک اعلیٰ پولیس افسر نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ بھارتی فورسز مقبوضہ علاقے میں مظاہروں اور آزادی پسند کارکنوںکی سرگرمیوںپر نظر رکھنے کیلئے جدید کیمروں اور رات کے وقت دیکھنے کی صلاحیت رکھنے والے ڈرون استعمال کررہی ہے ۔ بھارتی پولیس پہلے ہی نگرانی کیلئے




ڈرونز کے آزمائشی بنیادوںپر استعمال شروع کر چکی ہے۔ پہلے مرحلے میں سرینگر اوردیگر اضلاع کے بعض علاقوںمیں ڈرون مظاہروں میں شرکت کرنے والے لوگوںکی سرگرمیوں کے علاوہ تصاویراور ویڈیوز بنانے کیلئے استعمال کئے جارہے ہیں ۔ پولیس افسر نے کہاکہ




ان تمام تصاویراور ویڈیوزکو ایک مرکزی ڈیٹا بیس میں اکٹھا کیاجارہا جنہیں آزادی پسندوںکی سرگرمیوںسے نمٹنے کیلئے استعمال کیا جائیگا ۔ ادھر کشمیر پولیس کی ایک رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے




کہ 5اگست کو بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کرنے کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں 500سے زائد مظاہرے کئے گئے ہیں جبکہ سرینگر میں سب سے زیادہ 160مظاہرے کئے گئے ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں