ڈپٹی کمشنر محمدشوکت خان یوسفزئی نے سرکاری محکموں کی استعدادکاربڑھانے کیلئے دفاتروں کے اچانک معائنہ کاشیڈول ترتیب دیدیا 275

ڈپٹی کمشنر محمدشوکت خان یوسفزئی نے سرکاری محکموں کی استعدادکاربڑھانے کیلئے دفاتروں کے اچانک معائنہ کاشیڈول ترتیب دیدیا

ڈپٹی کمشنر محمدشوکت خان یوسفزئی نے سرکاری محکموں کی استعدادکاربڑھانے کیلئے دفاتروں کے اچانک معائنہ کاشیڈول ترتیب دیدیا

نیلم(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر محمدشوکت خان یوسفزئی نے سرکاری محکموں کی استعدادکاربڑھانے کیلئے دفاتروں کے اچانک معائنہ کاشیڈول ترتیب دیدیا۔محکمہ سوشل ویلفیئر، شہری دفاع، الخدمات فاؤنڈیشن کے ضلعی دفتروں کااچانک معائنہ کیا۔سوشل ویلفیئر، الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرانتظام مستحق طلبات کی تعلیمی کفالت کے حوالے سے بریفنگ لی۔شہری دفاع کے ایمرجنسی آلات کامعائنہ کیا اور ملازمین کی حاضری بارے بریفنگ لی

۔شہری دفاع کو کسی بھی ایمرجنسی سے نمنٹنے کیلئے ہروقت تیار رہنے کی ہدایات دیں۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ڈپٹی کمشنر محمدشوکت خان یوسفزئی نے ایس پی نیلم ساجد عمران،انچارج ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نیلم محمد اخترایوب کے ہمراہ سوشل ویلفیئر کے ضلعی دفتر اور سوشل ویلفیئر کے زیرانتظام وویمن ہاسٹل کامعائنہ کیا۔ہاسٹل میں طالبات کیلئے کھانے کے مینوسمیت چاردیواری سمیت تعلیمی کفالت بارے ذمہ داران سے بریفنگ لی اور مستحق طالبات کی تعلیم کو جاری رکھنے کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی دفتر کابھی معائنہ کیاجس میں 314سے زائد یتیم طلباء وطالبات کی تعلیمی کفالت کی سرگرمیوں پربھی بریفنگ لی

۔ڈپٹی کمشنر نے سرکاری اداروں کے دورے کے دوران محکمہ شہری دفاع نیلم کے ضلعی دفتر کابھی معائنہ کیا۔ جس میں تمام ایمرجنسی آلات کاتفصیلی جائزہ لینے کیساتھ ساتھ ملازمین کی حاضری پربریفنگ لی۔چیف انسٹرکٹر انصرمغل نے ڈپٹی کمشنرکو شہری دفاع کے تمام ایمرجنسی آلات سمیت ملازمین کی حاضری اور مسائل پربریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے محکمہ شہری دفاع نیلم کو ہرہنگامی صورتحال سے نمنٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی کمشنر کو الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی دفتر میں الخدمت فاؤنڈیشن نیلم کے مشتاق خان آرفن فیملی سپورٹ آفیسر،مہربان اشرف قریشی آرفن فیملی سپورٹ آفیسر نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں