پاکستان و آزاد کشمیر کی حکومت کورونا متاثرین کشمیریوں کی مدد کرے ۔فاروق شاہ کاظمی 176

پاکستان و آزاد کشمیر کی حکومت کورونا متاثرین کشمیریوں کی مدد کرے ۔فاروق شاہ کاظمی

پاکستان و آزاد کشمیر کی حکومت کورونا متاثرین کشمیریوں کی مدد کرے ۔فاروق شاہ کاظمی

آزاد کشمیر (بنارس راجپوت نمائندہ آزاد کشمیر )حکومت پاکستان و آزاد کشمیر کوروناسے متاثرین کشمیریوں کی مدد کرے حکومت پاکستان کی جانب سے امداد ملنے کے باوجود صرف فوٹو سیشن کروایا گیا لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں اگرانکی مدد نہ کی گئی تو مجبور لوگ روڈوں پر آجائیں گے
ایف کے میڈیا نیٹ ورک کے چیف سید فاروق شاہ کاظمی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر لاک ڈاون متاثرین کی فوری مدد کریں اس وقت لوگ پریشان حال ہیں اور حکومت صرف اور صرف بیان بازی پر کام کر رہی ہے حکومت پاکستان سے امداد ملنے کے باوجود ابھی تک آزادکشمیر اور مقیم مہاجرین پاکستان میں کوئی امداد تقسیم نہیں کی گئی

جس کی وجہ سےغریب لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں ہم وزیراعظم پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور کورونا کے باعث ہونے والےلاک ڈوان کے متاثرین کی مدد کروائیں حکومت آزاد کشمیر بھی ہوش کرے

بیان بازی کے بجائے عملی کام کرے اور اپنے کشمیریوں کو مدد فراہم کرے حکومت پاکستان و آزاد کشمیر سے اپیل ہے کہ نوٹس لیکر امداد کو یقینی بنایا جائے اگر اس پر نوٹس نہ لیا گیا تو لوگوں کے حالات مزید خراب ہوجائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں