اسلام گڑھ قاضی سردار علی نیک پرہیز گار اور متقی انسان تھے۔انھوں نے اپنی قبر پر پڑھنے کے اپنی اولاد کو تعلیم دی ہے، حضرت پیر حبیب الرحمن محبوبی 250

اسلام گڑھ قاضی سردار علی نیک پرہیز گار اور متقی انسان تھے۔انھوں نے اپنی قبر پر پڑھنے کے اپنی اولاد کو تعلیم دی ہے، حضرت پیر حبیب الرحمن محبوبی

اسلام گڑھ قاضی سردار علی نیک پرہیز گار اور متقی انسان تھے۔انھوں نے اپنی قبر پر پڑھنے کے اپنی اولاد کو تعلیم دی ہے، حضرت پیر حبیب الرحمن محبوبی

اسلام گڑھ (نامہ نگار) حضرت پیر حبیب الرحمن محبوبی استانہ عالیہ فیض پور شریف نے کہا ہے کہ قاضی سردار علی نیک پرہیز گار اور متقی انسان تھے۔انھوں نے اپنی قبر پر پڑھنے کے اپنی اولاد کو تعلیم دی ہے۔پیسے دیکر پڑھانے سے خود پڑھنا بہت افضل ہے۔قاضی سردار علی کی ہر بندہ تعریف کر رہا ہے۔انسان کے اعمال اس کی پہچان ہوتے ہیں۔اولاد نیک اور صالح ہوتو قبر میں راحت ہوتی ہے۔اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا۔

ایک دوسرے کے ساتھ نیک معاملات کریں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے قاضی محمود احمد نائب صدر پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے والد محترم سابق کونسلر یونین کونسل کنیلی قاضی سردار علی کے ختم شریف کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ختم شریف میں ایم ایل اے حلقہ نمبر دوچکسواری چودھری قاسم مجید،ابرار نیاز ایڈووکیٹ،چنار پریس کلب کے صدر چودھری امجد علی ،قاضی خضر قریشی،

حاجی برکت اللہ،قاری قربان صدیقی،بابو بشارت حسین ،بابو محمد حنیف،چودھری اویس منور ایڈووکیٹ،حاجی نائب حسین کے علاؤہ قرب و جوار سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔حضرت پیر حبیب الرحمن محبوبی نے کہا کہ والدین کے ایصال ثواب کے لئے جتنا آسانی سے اور صحیح پڑھ سکیں خود پڑھیں۔

ایسے بچوں کو پڑھنے کے لیے نہ بٹھائیں جو خود پڑھنے میں ماہر نہ ہوں۔انھوں نے کہا کہ مرنے والوں کے لواحقین جب اچھے اعمال کرتے ہیں تو مرنے والوں کو قبر میں سکون ملتا ہے۔مرحوم سردار علی علاقے کی پہچان تھے۔قران و سنت کے مطابق زندگی گزاری۔ہر انسان کو اپنے معاملات میں دوسروں سے اچھے اخلاق سے پیش آئیں۔اخرمیں قاضی محمود احمد نے تمام علماء اکرام اور شرکاء ختم شریف کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں