294

ہیڈ ماسٹر محمد سرفراز چوھدری محکمہ تعلیم میں 32سال خدمات پیش کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے

ہیڈ ماسٹر محمد سرفراز چوھدری محکمہ تعلیم میں 32سال خدمات پیش کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے) ہیڈ ماسٹر محمد سرفراز چوھدری محکمہ تعلیم میں 32سال خدمات پیش کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے، سکول انتظامیہ اور عوام علاقہ کی طرف سے زبردست انداز میں خدمات کا اعتراف، پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کے بعد ہار پہنا کر تحائف کے ہمراہ سکول سے رخصت کیا،

موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی ریلی کی شکل میں گھر تک چھوڑنے گئے۔ محمد سرفراز چوھدری نے اپنی سروس کے آخری چار سال مڈل سکول پرانا اسلام گڑھ میں خدمات سرانجام دیں، اپنے مدد آپ کے تحت عوام علاقہ کے تعاون سے 32لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کرکے سکول کی عمارت کو سدھارنے میں اہم کردار اداکیا۔ الوداعی تقریب میں سابق DGصحت عامہ ڈاکٹر ارشد محمود، سابق ایڈمنسٹریٹر لالہ تصدق علی رفیقی،

سابق ایڈمنسٹریٹر چوھدری عامر رزاق سمیت عوام علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت۔ تفصیلا ت کے مطابق گورنمنٹ بوائز مڈل سکول پرانا اسلام گڑھ کے ہیڈ ماسٹر محکمہ تعلیم میں 32سال خدمات پیش کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر سکول سٹاف، بچوں اور پرانا اسلام گڑھ کی عوام نے انہیں پرتپاک طریقہ سے رخصت کیا۔ اس حوالے سے سکول میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس میں سابق ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر ارشد محمود، سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اسلام گڑھ لالہ تصدق علی رفیقی، سابق ایڈمنسٹریٹر چوھدری عامر رزاق،ہیڈ ماسٹر ر(ر) محمد ہارون چوھدری، شاہنواز خان، محمد شعیب، ذوالفقار علی، حاجی محمد زمان، ماسٹر محمد عجائب، ماسٹر مقصود احمد،بلال مقصود سمیت پرانا اسلام گڑھ کی عوام، سٹاف اور بچوں نے شرکت کی۔ ہیڈ ماسٹر محمد سرفراز چوھدری نے پرانا اسلام گڑھ میں اپنی چار سالہ تعیناتی کے دوران اپنی مدد آپ کے تحت 32لاکھ روپے کی کثیر رقم جمع کرکے

سکول عمارت کو چار چاند لگادیے۔ اس موقع پر عوام علاقہ نے ہیڈ ماسٹر سرفراز چوھدری کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے تحائف کے ساتھ رخصت کیا گیا اور ایک موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ریلی میں انہیں ان کی رہائش گاہ تک چھوڑا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں