میڈیا انتخابات کے آزادانہ ،منصفانہ اور شفاف انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن سے تعاون کرے اور اپنا موثر کردار ادا کرے ، فرحت علی میر 217

میڈیا انتخابات کے آزادانہ ،منصفانہ اور شفاف انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن سے تعاون کرے اور اپنا موثر کردار ادا کرے ، فرحت علی میر

میڈیا انتخابات کے آزادانہ ،منصفانہ اور شفاف انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن سے تعاون کرے اور اپنا موثر کردار ادا کرے ، فرحت علی میر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)آزادجموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے ممبر فرحت علی میر نے کہا ہے میڈیا انتخابات کے آزادانہ ،منصفانہ اور شفاف انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن سے تعاون کرے اور اپنا موثر کردار ادا کرے ۔پاک فوج انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشنوں پر موجود ہو گی تاکہ ووٹر آزادانہ انداز میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں

آزادجموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ درخشاں ہے یہاں کے انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 حلقوں میں انتخابات کو آزادانہ اور شفاف بنانے کے لئے تمام تر ضروری انتظامات کئے ہیں میڈیا ان انتخابات کی بھرپور مانیٹرنگ کرے ۔الیکشن کمیشن کی بھرپور کوریج پر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے شکرگزار ہیں ۔ممبر الیکشن کمیشن نے

ان خیالات کا اظہار اسلام آباد کے پنج ستارہ ہوٹل میں ڈپٹی الیکشن کمشنر سیدہ نویدہ منظور گیلانی کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن ہو رہے ہیں ۔مسئلہ کشمیر کے تناظر میں آزادکشمیر کے الیکشن حساس ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچیس جولائی کو مہاجرین کے 12 حلقوں پر بھی انتخابات ہو رہے ہیں یہ وہ مہاجرین ہیں جو پاکستان کے مختلف شہروں میں آباد ہیں2018 میں تیرھویں ترمیم کے تحت مہاجرین کی نشستوں کو آئینی تحفظ دیا گیا
۔انہوں نے کہا کہ

مہاجرین کے 12 حلقوں کی افادیت آزادکشمیر کے 33 حلقوں کے برابر ہےمہاجرین کے ووٹ پورے پاکستان میں پھیلے ہوئے ہیں مہاجرین کے 12 حلقوں میں الیکشن کمیشن پاکستان معاونت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہاجرین کے حلقوں میں سیکورٹی کیلئے خصوصی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ مہاجرین کے حلقوں میں مرد ووٹرز 17 لاکھ اور خواتین ووٹرز 14 لاکھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا شفاف الیکشن کیلئے اپنا کردار ادا کرے

انہوں نے کہا کہ 829 پولنگ اسٹیشن حساس ترین اور 1200 پولنگ اسٹیشن حساس ترین قرار دیئے گئے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر نے مظفر آباد کے چار امیدواروں کی نااہلی کی سفارش کی ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر کو نااہلی کی سفارش سے قبل سماعت کرنی چاہیے تھے۔ڈی آر او کو امیدواروں کا موقف سننا چاہیے تھاامیدواروں کا موقف سننے کیلئے ڈی آر او کو لکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں امن و امان کیلئے فوج تعینات کی جا رہی ہےتمام جماعتوں نے کہا فوج کو امن و امان کی صورتحال کیلئے بلایا جائے

انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی کا پولنگ کے عمل کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہےآرمی پولنگ اسٹیشن کے خاص فاصلے پر کویک رسپانس فورس کے طور پر رہے گی۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں الیکشن جوڈیشل افسران کروا رہے ہیں پریزائڈنگ آفیسر تنائج کی کاپی پولنگ ایجنٹس کو دے گا۔انہوں نے کہا کہ پریزائیڈنگ آفسران نتائج کی ایک کاپی وٹس ایپ پر الیکشن کمیشن کو بھیجیں گے پریزائیڈنگ افسران خصوصی سیکورٹی کے ذریعے آر او کو نتائج جمع کروائیں گے

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کو آزادانہ ،منصفانہ اور شفاف بنانے کیلیے تمام تر انتظامات کئے ہیں انشاءاللہ ہم سرخرو ہونگے ۔انہوں نے ووٹروں سے کہا کہ وہ 25 جولائی کے دن اپنا قومی فریضہ ووٹ ڈالنے کی صورت میں ادا کریں۔انہوں نے کہا مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقوں میں جہاں ایک بھی ووٹ تھا وہاں بھی ہم نے پولنگ اسٹیشن قائم کیا تاکہ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں