بھارت کے انسانیت سوز مظالم کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے بہادر کشمیریوں کا حوصلہ بلند ہے،راجہ مشتاق احمد منہاس 205

بھارت کے انسانیت سوز مظالم کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے بہادر کشمیریوں کا حوصلہ بلند ہے،راجہ مشتاق احمد منہاس

بھارت کے انسانیت سوز مظالم کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے بہادر کشمیریوں کا حوصلہ بلند ہے،راجہ مشتاق احمد منہاس

باغ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات،سیاحت،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ بھارت کے انسانیت سوز مظالم کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے بہادر کشمیریوں کا حوصلہ بلند ہے۔بھارتی فوج کشمیریوں کے انسانی حقوق کو اپنے بوٹوں تلے روند رہی ہے۔انسانی۔حقوق کے عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں۔بھارتی فوج کی جانب سے نہتے شہریوں پر مظالم کا نوٹس لیں۔ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے ایسا ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیا جائے جس کے ذریعے یک آواز ہو کر بھارت کو سیاسی اور سفارتی محاذوں پر پسپا کر دیا جائے

بھارت کا وزیراعظم خود مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے کر گیا اب بھارت خود اپنے وعدوں سے مسلسل مکر رہا ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں،کشمیریوں کا سیاسی اور معاشی استحصال ایسے جرائم ہیں جن پر عالمی برادری کو توجہ دے کر بھارت پر دباو بڑھانا چاہیے۔وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار اپنے خصوصی بیان میں کیا۔راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کر رکھا ہے اور اس کی بنیاد انتہائی مضبوط و مستحکم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ الحاق مسئلہ کشمیر کا یک نکاتی نظریہ ہے

جس کی تکمیل کے لئے عسکری،سیاسی اور سفارتی میدان میں کشمیری عوام کی جدوجہد جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے لئے پاکستان ہی واحد آپشن ہے کیونکہ انہوں نے اس منزل کو حاصل کرنے کے لئے ایسی لازوال قربانیاں دی ہیں جن کی دنیا کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا تحریک آزادی کشمیر کی بے مثال جدوجہد میں جن ماؤں نے اپنے بیٹے،جن بہنوں نے اپنے بھائی اور جن سہاگنوں نے اپنے سہاگ قربان کئے ہیں

انہیں سلام عقیدت پیش کرتے ہوے ہم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا تحریک آزادی کیلئے بہایا جانے والا مقدس لہو کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور شہداء کے مقدس مشن کی تکمیل ہو کر رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں