178

باغ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس پہلا پازیٹیو کیس ، حسن دین نامی شخص نے حال ہی میں کوئٹہ سے سفر کیا جس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

باغ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس پہلا پازیٹیو کیس ، حسن دین نامی شخص نے حال ہی میں کوئٹہ سے سفر کیا جس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

آزاد کشمیر(سید ذوالقرنین حیدر گردیزی بیورو چیف )آزادکشمیر کے ضلع باغ ہاڑی گہل کے رہائشی شخص حسن دین جس کی عمر 70 سال ہے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس شخص نے تبلیغی جماعت کے ایک قافلے کے ساتھ کوئٹہ کا سفر کیا تھا اور حال ہی میں واپس آیا تھا، جسے ساتھیوں سمیت کوہالہ سکریننگ پوائنٹ سے علامات ظاہر ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
دنیا بھر میں کورونا مریض کے 2سے3 بار ٹیسٹ کئے جاتے ہیں اس کے بعد حتمی رپورٹ دی جاتی ہے۔ موجودہ حکومت کے انتظامات کی بدولت اس مریض کی تشخیص ہوئی اور اس سے قبل مزید پھیلاؤ کا سبب بنتا انہیں ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کے نمونے راولاکوٹ لیب میں بیجھے گئے




اور متاثرہ افراد کو قرنطینہ کیا گیاجن میں سے رپورٹ میں ایک کا پازیٹیو رزلٹ آیا جبکہ قافلے کے تمام لوگوں کو قرنطینہ کیا گیا ہے اور اب تک یہ تمام لوگ اپنے گھر والوں سے بھی ملنے کی اجازت نہیں تھی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں