171

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بھون داس پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے ٹوئٹر پر بھون داس کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نے نوابشاہ میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا

بھون داس 2013 میں ن لیگ کے ٹکٹ پر اقلیتی نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
قبل ازیں ن لیگ کے ایم این اے رمیش کمار نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں