عوام کا مطالبہ: سینئر ڈی ایس پی سید اشتیاق گیلانی کو صدر پولیس میڈل 2026 کے لیے زیرِ غور لایا جائے
آزاد کشمیر میرپور(بیورو رپورٹ)سینئر ڈی ایس پی سید اشتیاق گیلانی کا نام صدر پولیس میڈل (PPM) 2026 کی فہرست میں شامل نہ ہونے پر عوامی حلقوں میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران زخمی ہونے کے باوجود سید اشتیاق گیلانی کی خدمات کو سراہا جا رہا ہے۔
عوامی حلقوں نے حکامِ بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ سینئر ڈی ایس پی سید اشتیاق گیلانی کی خدمات اور قربانیوں کا منصفانہ جائزہ لیا جائے اور انہیں صدر پولیس میڈل 2026 کے لیے زیرِ غور لایا جائے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران خدمات انجام دینے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے تاکہ فرض شناسی اور عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ ملے۔
عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سید اشتیاق گیلانی کی خدمات کو مناسب پذیرائی دیتے ہوئے صدر پولیس میڈل 2026 کے لیے ان کے نام پر غور کیا جائے۔