170

دہشتگرد اور مشرف سب کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

بنوں: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گرد ہوں یا مشرف سب کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے جبکہ جھوٹوں کے عالمی میلے میں تاج عمران خان کے سر سجے گا۔

بنوں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی فاٹا کو خیبرپختون خوا میں ضم کرے گی، لیکن مولانا فضل الرحمن فاٹا کو خیبرپختون خوا میں ضم کرنے کی مخالفت کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمن کو فاٹا کے عوام سے کیا دشمنی ہے اور وہ ان کے انسانی حقوق کیوں پامال کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خوشبوؤں کی وادی خون کی وادی میں تبدیل ہوگئی ہے، دہشت گرد ہوں یا مشرف ان کو گرفتار کرکے مقدمہ چلنا چاہیے اور قانون کے مطابق سزا ہونی چاہیے، ملک میں قانون کے مکمل نفاذ سے دہشت گردوں کو سزا مل سکتی ہے، اگر لوگ لاپتہ ہوتے رہے اور ٹارگٹ کلنگ جاری رہی تو دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، یہ ایک شہید نقیب اللہ محسود کا ہی نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے، قانون کی حکمرانی یقینی بنانے والے اداروں کی ضرورت ہے، صرف طاقت کا استعمال دہشتگردی کو نہیں روک سکتا، دہشتگردی کے خلاف ہر گلی میں فوج کھڑی نہیں کرسکتے۔
چیرمین پی پی پی نے کہا کہ عمران خان جب بھی دوسرے صوبوں میں جاتا ہے کہتے ہیں کہ خیبرپختون خوا میں کرپشن ختم کردی، جھوٹ کا عالمی میلہ لگایا جائے گا تو سب سے بڑا تاج عمران خان کو پہنایا جائے گا، عمران نے دی تو صرف گالی اور لیا تو صرف یوٹرن لیا، سپریم کورٹ نے عمران خان کی اے ٹی ایم نااہل کردی ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ انتہاپسندی آمریتوں میں پھیلی ہے، انتہا پسندی ختم ہونے تک دہشتگردی ختم نہیں ہوگی اور انتہاپسندی ختم کرنے کےلیے نصاب تعلیم کو تبدیل کرنا ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں