122

نواز شریف نے ساری زندگی سازش کی سیاست کی، کائرہ

گڑھی خدا بخش: میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ساری زندگی سازش کی سیاست کی ہے اور اب بھی اداروں کے خلاف سازش کر رہے ہیں

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ ساری زندگی سازش کی سیاست کی ہے اور اب بھی اداروں کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ نواز شریف نے خود ووٹ کا تقدس پامال کیا جب اپنے گریبان پر ہاتھ پڑتا ہے تو نواز شریف نظریاتی بن جاتے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو سارے اصول عدالت کے باہر ہی کیوں نظر آتے ہیں اور آصف زرداری پر نواز شریف کے حملے انگور کھٹے ہیں کے مصداق ہیں۔ نواز شریف اداروں کے خلاف سازشیں بند کریں اور اداروں کو کام کرنے دیں۔

خیال رہے آج احتساب عدالت کےباہر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ بلوچستان میں حالیہ دنوں میں ہونے والی تبدیلیاں مشکوک ہیں اور چیئرمین سینیٹ ایک مشکوک شخص کو بنا دیا گیا ہے جبکہ ملک میں ایک مکروہ کھیل کھیلا جا رہا ہے جس میں نامی گرامی سیاستدان شامل ہیں۔ اندر کی کہانی تو نہیں جانتا لیکن آصف زرداری جو کام کر رہے ہیں وہ شرمناک ہیں اور مشکوک کاموں کا وزیراعظم کو نوٹس لینا چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں