101

معروف صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

لاہور (آن لائن) معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا بڑا لیڈر اپنے گروپ کیساتھ 29 اپریل کو مینار پاکستان جلسے میں تحریک انصاف میں شامل ہو جائے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ ”آپ کی مثالیں ایسے ہی نہیں بنی ہوئیں کہ تاریخ کا پہیہ الٹا نہیں چل سکتا اب آگے چلے گا اور جس جس نے کرپشن اور لوٹ مار کی ہے وہ رگڑے میں آئے گا۔“
پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ آج مبینہ طور پر شہباز شریف کی چوہدری نثار علی خان کیساتھ دوبارہ ملاقات ہوئی ہے تو یہ کس سلسلے میں ہوئی؟ کیا یہ پانی میں مدانی ہے؟
چوہدری غلام حسین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”آج میں بڑی خبر دے رہا ہوں۔ یہ خبر اتنی بڑی ہے کہ بریکنگ نیوز بھی کوئی لفظ نہیں ہے۔ 29 اپریل 2018ءکو ایک بہت بڑا قد کاٹھ والا سیاستدان، جو اپنی گفتگو اور سیاسی سوجھ بوجھ کیلئے مشہور ہے اور کوئی لگی لپٹی نہیں رکھتے، ان کے بارے میں ہمیں مصدقہ اطلاعات ملی ہیں کہ وہ 29 اپریل کو اپنے بہت بڑے گروپ کیساتھ غالباً مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہو جائیں گے اور یہ غالباً مینار پاکستان کے جلسے میں ہو گا

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

[c5ab_video c5_helper_title=”” c5_title=”” url=”https://www.dailymotion.com/video/x6ha1ps” width=”650″ height=”450″ ]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں