136

بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی قلت، مریض پریشان

بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی قلت، مریض پریشان

بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی قلت، مریض پریشان

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا کہنا ہےکہ صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی قلت ہے۔

ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ( وائی ڈی اے) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات دستیاب نہیں۔

ترجمان وائی ڈی اے کے مطابق اسپتالوں میں سرنج، کینولا، ڈرپس، انجیکشن دستیاب نہیں، پچھلے سال سے اسپتالوں میں ایکسرے، سی ٹی اسکین نہیں ہو رہے۔

ترجمان وائی ڈی اے کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے7 ارب روپے حکومتی نااہلی سے استعمال میں نہیں لائے جاسکے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں میں ادویات، طبی سہولتیں نہ ہونےکا نوٹس لیا جائے اور مریضوں کی پریشانی کا ازالہ کیا جائے۔

https://www.youtube.com/watch?v=vg0Ww3gawsw&t=3s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں