83

یقین کرنا مشکل ہےکہ داعش ماسکو پرحملہ کر سکتی ہے: ترجمان روسی وزارت خارجہ

یقین کرنا مشکل ہےکہ داعش ماسکو پرحملہ کر سکتی ہے: ترجمان روسی وزارت خارجہ

یقین کرنا مشکل ہےکہ داعش ماسکو پرحملہ کر سکتی ہے: ترجمان روسی وزارت خارجہ

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا کا  کہنا ہے کہ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ داعش ماسکو  پر  حملہ کرسکتی ہے۔ 

روس کےدارالحکومت ماسکو کے قریب کانسرٹ ہال میں مسلح افراد کے حملےکی تحقیقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ داعش کے پاس ماسکو حملہ کرنے جیسی صلاحیت ہونا ناقابل یقین ہے۔

خیال رہے کہ ماسکو میں جمعے کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں 139 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی خفیہ ایجنسی نےحملےکا الزام امریکا، برطانیہ اوریوکرین پر لگایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں