ریسکیو 1122 نے ماہِ نومبر کی کارکردگی پورٹ جاری کر دی 209

ریسکیو 1122 نے ماہِ نومبر کی کارکردگی پورٹ جاری کر دی

ریسکیو 1122 نے ماہِ نومبر کی کارکردگی پورٹ جاری کر دی

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر خالد محمود کی زیر صدارت ریسکیو 1122 کا ماہانہ اجلاس ریسکیو اسٹیشن پر ہوا۔کنٹرول روم انچارج محمد نعیم نے ریسکیو1122 کی ماہ نومبرکی کارگردگی پربھی بریفینگ دی۔ ریسکیو 1122نے ماہ نومبر میں ضلع بھر مجموعی طور پر68556 کالز موصول ہوئیں جن میں 1769ایمرجنسی کالز تھیں۔ جن میں ٹریفک حادثات کی

597،میڈیکل کی819، جرائم70، آگ لگنے کی 11، عمارت منہدم ہونے کی,1 پانی میں ڈوبنے کی 2،سلنڈربلاسٹ کی1 اور مختلف حادثات کی268کالز تھیں۔ ریسکیو 1122نے مجموعی طور پر1711افراد کو ریسکیو کیا۔جس میں 172افرادکو ابتدائی طبی امداد دی گئی اور1466افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تمام ایمرجنسی کا اوسط ریسپانس ٹائم 7 منٹ برقرار رہا اور پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے چھوٹے ہسپتالوں سے بڑے ہسپتالوں تک424افراد کومنتقل کیا گیا۔کمیونٹی سیفٹی ونگ کی

جانب سے ضلع بھر کے مختلف اداروں میں محفوظ رہنے کے حوالے سے29 تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر خالد محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو سروس کو مزید بہتر بنانے کے لیے ریسکیو1122 کنزیومر ایپلکیشن کا اجراء کیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 عوام کو

بہترین سروس فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور ہمارا اولین مقصد عوامی خدمت ہے۔ اجلاس میں ریسکیوسیفٹی آفیسر خانیوال محمد یاسر رضا ،سیفٹی آفیسرجہانیاں محمد ندیم، سیفٹی آفیسر میاں چنوں محمد سہیل اختر، اسٹیشن کوآرڈینیٹر ز محمد سلیم، سمیع اللہ اور میڈیا کوارڈینیٹر راشد چوہدری موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں