ڈیڑھ ماہ میں جاتلی پولیس ڈکیتوں کا سراغ نہ لگا سکی مدعی مقدمہ نے نشاندہی کرنے پر2لاکھ روپے انعام رکھ دیا 240

ڈیڑھ ماہ میں جاتلی پولیس ڈکیتوں کا سراغ نہ لگا سکی مدعی مقدمہ نے نشاندہی کرنے پر2لاکھ روپے انعام رکھ دیا

ڈیڑھ ماہ میں جاتلی پولیس ڈکیتوں کا سراغ نہ لگا سکی مدعی مقدمہ نے نشاندہی کرنے پر2لاکھ روپے انعام رکھ دیا

دولتالہ(نامہ نگار) ڈیڑھ ماہ میں جاتلی پولیس ڈکیتوں کا سراغ نہ لگا سکی مدعی مقدمہ نے نشاندہی کرنے پر2لاکھ روپے انعام رکھ دیا تفصیلات کے مطابق مورخہ15اکتوبر کی رات کو ڈاکٹر فیصل یاسین راجہ ساکن بینس کے گھر نقاب پوش ڈاکوؤں نے ہلہ بول دیا تھا اور گھر سے 20لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیوارت،10لاکھ نقدی،لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے جس پر ڈاکٹر فیصل یاسین راجہ کی

مدعیت میں تھانہ جاتلی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا تا ہم ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود جاتلی پولیس ڈاکوؤں کا سراغ لگانے میں ناکام رہی پولیس کی ناقص کارکردگی اور روائیتی غفلت پر مدعی مقدمہ نے ڈیجیٹل میڈیا پر ڈاکوؤں کی ٹھوس بنیادوں پر نشاندہی کرنے والے شخص کے لیے2لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا انکا کہنا ہے

کہ مذکورہ شخص کا نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا متاثرین کی جانب سے ایسے اقدمات بلا شبہ جاتلی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان؟بن گئے اہلیان علاقہ نے سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ امسال ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے جاتلی تھانہ میں درج شدہ مقدمات کا جائزہ لیں اور جاتلی پولیس کی غفلت اور سستی روی پر سخت نوٹس لیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں