میرپور ڈویژن پولیس نے 20کلو چرس،174بوتل،115لیٹرشراب برآمد کی 197

میرپور ڈویژن پولیس نے 20کلو چرس،174بوتل،115لیٹرشراب برآمد کی

میرپور ڈویژن پولیس نے 20کلو چرس،174بوتل،115لیٹرشراب برآمد کی

اسلام گڑھ جاوید اقبال بٹ سےمیرپور ڈویژن پولیس نے 20کلو چرس،174بوتل،115لیٹرشراب برآمد کی نومبر میں 43منشیات فروشوں کوگرفتارکرکے مقدمات درج ایک ماہ میں 301 اوردیگر واقعات میں399ملزمان گرفتارتین چوری شدہ گاڑیوں ،04 موٹر سائیکل کے علاوہ 11پستول اور05رائفل برآمدبہتر کارکردگی پر سہیل یوسف،امتیاز شوکت،عمیر رشید،خاورشبیر،حامد حسین شاہ،اشتیاق احمدکو ڈی آئی جی میرپور سجاد حسین کی طرف سے انعام:تفصیلات کے مطابق میرپور ڈویژن میں پولیس میرپور

ڈویژن پولیس نے ماہ نومبر 2021ء میں301 مختلف درج ہونے والے مقدمات جن میں ضلع میرپور122،ضلع کوٹلی 106اورضلع بھمبر میں73مقدمات میں تینوں اضلاع کی پولیس نےکل 399ملزمان گرفتارکرلئے۔جبکہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 174بوتل اور115لیٹر شراب،20کلو165گرام چرس برآمد کرتے ہوئے 45ملزمان گرفتارکرلئےڈی آئی جی پر آفس میرپر کی تفصیلات کے مطابق اسلحہ کے 13مقدمات میں11پستول30بور،05

رائفل12بور،01عددچاقوبرآمدکرتے ہوئے 13ملزمان گرفتارکرلئے۔ڈی آئی جی میرپور چوہدری سجاد حسین نےایس ایس پی میرپور کامران علی،ایس ایس پی بھمبر ذوالقرنین سرفراز،ایس پی کوٹلی شوکت حیات کو سماج دشمن عناصر بالخصوص منشیات اوراسلحہ فروشوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایات جاری کی ہیں۔اوربدوں نمبر پلیٹ گاڑیوں اورموٹرسائیکل کے علاوہ کالے شیشےوالی گاڑیوں کے

خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اسی طرح سنیپ چیکنگ کرتے ہوئے اسلحہ ناجائزاورمجرمان اشتہاری کی گرفتاری کو یقینی بنایاجائے۔اس سلسلہ تنیوں ایس پی صاحبان اضلاع کو ہفتہ واررپورٹ ڈی آئی جی آفس ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی۔نومبر2021ءمیں بہتر کارکردگی دکھانے پرسہیل یوسف،امتیازشوک،عمیررشید،خاورشبیر،حامد حسین شاہ،اشتیاق احمدسمیت دیگر انسپکٹرواہلکاران کونقد انعام اوراسناد بھی دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں