شعیب کی تیز ترین ففٹی، ثانیہ مرزا بھی گراؤنڈ میں شوہر کو داد دیتی رہیں 191

شعیب کی تیز ترین ففٹی، ثانیہ مرزا بھی گراؤنڈ میں شوہر کو داد دیتی رہیں

شعیب کی تیز ترین ففٹی، ثانیہ مرزا بھی گراؤنڈ میں شوہر کو داد دیتی رہیں

شعیب کی تیز ترین ففٹی، ثانیہ مرزا بھی گراؤنڈ میں شوہر کو داد دیتی رہیں

شعیب نے 18 گیندوں پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل ہے— فوٹو: اسکرین گریب
شعیب نے 18 گیندوں پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل ہے— فوٹو: اسکرین گریب 

شعیب ملک پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی میں تیزترین نصف سنچری بنانے والےکھلاڑی بن گئے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان میچ  میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی۔

پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے دھواں دھار بیٹنگ کی اور وہ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی میں تیزترین نصف سنچری بنانے والےکھلاڑی بن گئے ہیں۔

انہوں نے 18 گیندوں  پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل ہے۔

شعیب کی دھواں دھار اننگز کے دوران ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی میدان میں موجود تھیں جو شوہر کی بیٹنگ سے محظوظ ہوتی رہیں۔

اس دوران چھکے اور چوکوں پر شوہر کو داد دیتی رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں