128

شارجہ : کوئٹہ کا اسلام آباد کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

شارجہ: (دنیا نیوز) شارجہ میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے گروپ میچز کے آخری مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے اسلام آباد یونائیٹڈ 12 پوائںٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل پر سرفہرست ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10 پوائںٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے جب کہ دونوں ٹیمیں ہی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے آج کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جہاں انہوں نے رمیز راجہ کی جگہ عمر امین کو ٹیم میں شامل کرکے میدان میں اْتارا ہے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو گزشتہ روز لاہور قلندرز کے ہاتھوں 17رنز سے شکست ہوئی تھی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے آج کے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے ، کپتان مصباح الحق نے ٹیم کی عمدہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے گزشتہ میچ جیتے والی ٹیم برقرار رکھی ہے،انہوں نے گزشتہ میچ میں ملتان سلطانز کو 33رنز سے مات دی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں