ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 190 رنز کا ہدف دے دیا 156

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 190 رنز کا ہدف دے دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 190 رنز کا ہدف دے دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 190 رنز کا ہدف دے دیا

فوٹو: پاکستان کرکٹ
فوٹو: پاکستان کرکٹ

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں  اسکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے 190 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر  189رنز بنائے۔بابر اعظم نے 63 اور شعیب ملک نے برق رفتار 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

پاکستان ٹیم نے مسلسل پانچویں میچ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی۔

پاکستان کی اننگز

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی 

پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنائے۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 35 رنز پر گری جب محمد رضوان 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

محمد رضوان نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

فوٹو: ای ایس پی این
فوٹو: ای ایس پی این

 اسکاٹ لینڈ کیخلاف اننگز میں پانچواں رن بناکر گیل کا ریکارڈ توڑا۔

پاکستان ٹیم کا مجوعی اسکور 59 رنز پر پہنچا تو فخر زمان 13 گیندوں پر 8 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

2 وکٹیں گرنے کے بعد محمد حفیظ اور کپتان بابر اعظم کے درمیان 53 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن 112 کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ 31 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،اس کے علاوہ کپتان بابر اعظم 66 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تیزترین نصف سنچری بنانے والے پاکستانی بن گئے

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

شعیب ملک نے اسکاٹ لینڈ بولرز کا بھرکس نکالتے ہوئے پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میچ میں تیز ترین ففٹی بنائی۔

 اسکاٹ لینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 18 گیندوں پر ففٹی بنائی اور 54 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ان کی اننگز میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا،اس کے علاوہ آصف علی 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ گروپ 2 سے پہلے ہی  سیمی فائنل میں پہنچ چکے  ہیں۔

ورلڈ کپ کے شیڈول کے حساب سے پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو شام 7 بجے ابوظبی میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 11 نومبر کو شام 7 بجے دبئی میں ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے حساب سے گروپ 1 کی پہلی پوزیشن والی ٹیم گروپ 2 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے سیمی فائنل میچ کھیلے گی اور گروپ 2 کی پہلی پوزیشن کی ٹیم گروپ 1 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے پنجہ آزمائی کرے گی۔

گروپ 2 میں نیوزی لینڈ رن ریٹ کی وجہ سے پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

تاہم پاکستان  اپنے آخری گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کو ہرا کر گروپ 2 میں ٹاپ پر آسکتا ہے جس کے بعد اس کا مقابلہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے 11 نومبر کو ہوگا۔

ٹوئنٹی رنز بنائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں