وفاقی کابینہ نےکالعدم ٹی ایل پی سے پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی 180

وفاقی کابینہ نےکالعدم ٹی ایل پی سے پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نےکالعدم ٹی ایل پی سے پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نےکالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی سے پابندی ہٹانے کا نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری کردیا جائے گا۔

 وزارت داخلہ کالعدم تحریک لبیک سے پابندی ہٹانےکا نوٹیفیکیشن جلد جاری کرے گی۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے وفاقی کا بینہ کو کالعدم تنظیم سے پابندی ہٹانے کی سمری بھیجی تھی  جس میں کہا گیا تھا کہ تنظیم نے آئندہ پُرتشدد نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سمری کے مطابق ٹی ایل پی مستقبل میں آئین پاکستان اور ملک کے قوانین کا احترام کرے گی۔

سمری میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے تنظیم سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ تنظیم کی یقین دہانی اور وسیع قومی مفاد میں کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں