ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری وسکینڈری (مردانہ)راجہ منصف داد خان نے ضلع کوٹلی کی یونین کونسل ہا کے این ٹی ایس پاس امیدواران بسلسلہ پرائمری مدرسین کے انٹرویوکاشیڈول جاری 201

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری وسکینڈری (مردانہ)راجہ منصف داد خان نے ضلع کوٹلی کی یونین کونسل ہا کے این ٹی ایس پاس امیدواران بسلسلہ پرائمری مدرسین کے انٹرویوکاشیڈول جاری

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری وسکینڈری (مردانہ)راجہ منصف داد خان نے ضلع کوٹلی کی یونین کونسل ہا کے این ٹی ایس پاس امیدواران بسلسلہ پرائمری مدرسین کے انٹرویوکاشیڈول جاری

کوٹلی(نمائندہ خصوصی ​) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری وسکینڈری (مردانہ)راجہ منصف داد خان نے ضلع کوٹلی کی یونین کونسل ہا کے NTS پاس امیدواران بسلسلہ پرائمری مدرسین کے انٹرویوکاشیڈول جاری کردیاہے۔ شیڈول کے مطابق حلقہ نمبر (01) کی یونین کونسل ہا حدود بلدیہ،رولی،جمالپور اگہار،چوکی ٹینڈہ،پھگواڑی کے امیدواران کے انٹرویو مورخہ یکم اپریل 2021 بروز جمعرات صبح 9:00 بجے گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول کوٹلی /گوئی,دھنواں کے امیدواران کے انٹرویو مورخہ02اپریل2021 بروز جمعہ صبح 9:00 بجے گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول کوٹلی،

حلقہ نمبر(2)فتح پور تھکیالہ یونین کونسل ہا ڈبسی،متھرانی،دھروتی موہڑہ،دتوٹ ٹاؤن ایریاکے امیدواران کے انٹرویو مورخہ03اپریل 2021بروز ہفتہ صبح 9:00 بجے گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول کوٹلی/کھڈ گوجراں،نکیال، کریلہ مجھان،قمرو ٹی کے امیدواران کے انٹرویو مورخہ05اپریل 2021بروزپیر صبح 9:00 بجے گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول کوٹلی/حلقہ نمبر (3)سہنسہ یونین کونسل ہا تڑالہ،کھٹار،بھنیر،سرساوہ،پنجیڑہ،سہر منڈی،اٹکورہ،سہنسہ کے امیدواران کے انٹرویو مورخہ06اپریل2021 بروزمنگل صبح 9:00 بجے گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول کوٹلی/حلقہ نمبر (4)چڑہوئی کی یونین کونسل ہا کوٹلی سوہلناں،میونسپل کمیٹی،خانکہ کٹیڑہ،براہٹلہ،پنجن چڑہوئی کی یونین

کونسل ہاحلقہ نمبر(4)چڑہوئی کی یونین کونسل ہا راجدہانی،پرائی،تھروچی،بڑا لی کے امیدواران کے انٹرویو مورخہ08اپریل 2021بروزجمعرات صبح 9:00 بجے گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول کوٹلی جبکہ حلقہ نمبر(5)کھوئی رٹہ کی یونین کونسل ہاکھوئیرٹہ،،ٹاؤن کمیٹی،سرہوٹہ نمر02،کھوڑکے امیدواران کے انٹرویو مورخہ09اپریل2021 بروزجمعہ صبح 9:00 بجے گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول کوٹلی جبکہ یونین کونسل ہا بھیال،ندی سوہانہ،سیر ی کے امیدواران کے انٹرویومورخہ10اپریل2021 بروزہفتہ صبح 9:00 بجے گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول کوٹلی میں ہونگے۔ جملہ این ٹی ایس پاس امیدواران انٹرویوکے دن اپنی جملہ تعلیمی اسناد، شناختی کارڈ، باشندہ ریاست، ڈومیسائل اور این ٹی ایس کے

پاس رزلٹ کارڈ کی نقول بھی ہمراہ لائیں۔ انٹرویوکے دوران کوئی امیدواراپنے ساتھ موبائل فون اور دیگرآلات ریکارڈنگ وغیرہ نہیں لاسکے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کوانٹرویوسے فارغ کردیاجائے گا اوران کے خلاف ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی کوٹہ معذوراں کے لیے معذوری سرٹیفیکیٹ اصل ہمراہ لائیں۔ اس بابت مزید معلومات کے لیے دفتری اوقات کارمیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری کے ٹیلیفون نمبر05826-960017پررابطہ کرکے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں