حویلی آزادکشمیر : سابق صدر آزاد کشمیر کے ایچ خورشید صاحب کی برسی کے سلسلہ میں خورشید ملت کانفرنس کا انعقاد 280

حویلی آزادکشمیر : سابق صدر آزاد کشمیر کے ایچ خورشید صاحب کی برسی کے سلسلہ میں خورشید ملت کانفرنس کا انعقاد

حویلی آزادکشمیر : سابق صدر آزاد کشمیر کے ایچ خورشید صاحب کی برسی کے سلسلہ میں خورشید ملت کانفرنس کا انعقاد

حویلی (نمائندہ خصوصی) تحصیل ہیڈکوارٹر خورشید آباد ضلع حویلی میں سابق صدر آزاد جموں کشمیر جناب خورشید ملت کے ایچ خورشید صاحب کی برسی کے سلسلہ میں مورخہ 28 مارچ بروز اتوار کو خورشید ملت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جسکی صدارت خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، صدر جموں کشمیر لبریشن لیگ نے کی اور مہمان خصوصی خلیق الرحمن سیفی ایڈووکیٹ چیئرمین جموں کشمیر لائرز فورم تھے۔
کانفرنس کا انعقاد نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت جناب سمیر احمد صدیقی نے کیا۔صدر لبریشن لیگ خواجہ منظور قادر کا کہنا تھا کہ مسئلہ جموں کشمیر اس وقت بہت ہی نازک موڑ پر کھڑا ہے بلکہ ریاست کو تقسیم کرنے کا عمل نتیجہ کن مرحلہ پر ہے جس کا واحد حل نظریہ خورشیدِ ملت میں مضمر ہے۔ کوئی بھی ایسا فیصلہ جو ریاست کے وحدت کے خلاف ہو، ریاستی تشخص کو ماپال کرنے کی کوشش ہو یا کشمیری عوام ہر کوئی مغایر قوانین فیصلہ صادر کرنے کی کوشش کی گئی تو کشمیری قوم اسے ہرگز تسلیم نہیں کرے گی۔
مہمان خصوصی خلیق الرحمن سیفی نے اپنے خطاب میں کہا

کہ کے ایچ خورشید ریاست کی وحدت کی علامت تھے۔ انہوں نے آزاد جموں کشمیر کے عوام کو پہلی مرتبہ حق ووٹ دلوایا۔ ریاست کے تشخص کو بحال کروانے میں کردار ادا کیا۔ ان کا نظریہ اور خواب تھا کہ آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر کو پوری ریاست کی نمائندہ اور جائز وارث تسلیم کیا جائے اور گلگت بلتستان و آزاد کشمیر کو یکجا کر کے ایک نظام حکومت دیا جائے تو ریاست کی مکمل آزادی کی تحریک خود چلائے اور عالمی دنیا سے روابط استوار کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نظریہ خورشید سے راہنمائی حاصل کر کے اس مسئلہ کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکتا ہے۔
میزبان کانفرنس سمیر احمد صدیقی نے اپنے خطاب میں شرکاء، معززین علاقہ اور مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نوجوان نسل میں نظریہ خورشید کی ترویج کریں گے۔ نوجوانوں میں بیداری شعور کیلئے اقدامات کریں گے۔ ہماری ریاست کے نوجوان عجیب تذبذب کا شکار ہیں انہیں نظریاتی طور پر پختہ کرنے کیلئے ہم مختلف کانفرنسوں ، سیمیناروں اور ورکشاپس کا انعقاد کریں گے۔
اس کے علاوہ دلاور خان ایڈووکیٹ صدر جموں کشمیر لائرز فورم شیخ خورشید صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حویلی شیخ سہیل مسعود ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ضلع حویلی، ایڈمنسٹریٹر ضلع حویلی سماجی و سیاسی شخصیت تجمل قریشی، چیئرمین زکوۃ کونسل ضلع حویلی میر قمر الدین قمر، فاروق عطاری، بشیر بانڈے اور دیگر نے خطابات کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں