اسلام گڑھ میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، 5 کلوگرام منشیات برآمد 190

اسلام گڑھ میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، 5 کلوگرام منشیات برآمد

اسلام گڑھ میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، 5 کلوگرام منشیات برآمد

میرپور(اقبال بٹ ) ڈی آئی جی میرپور چودھری سجاد حسین ،ایس ایس پی میرپور عرفان سلیم کی ہدایت پر اور اے ایس پی عدیل احمد کی نگرانی میں مہتاب اسلم ایس ایچ او اسلام گڑھ کی منشیات کے خلاف بڑی ور تگڑی کاروائی۔ایس ایس پی میرپور عرفان سلیم کی اسلحہ ناجائز اور منشیات کے خلاف خصوصی مہم کی ہدایت جاری کی ہوئیں ہیں

جس مہم پر عمل کرتے ہوئے آج مورخہ2021-03-27کو مہتاب اسلم ایس ایچ او تھانہ پولیس اسلام گڑھ کو معتبر ذرائع سے اطلاع ملی کے ایک بین الصوبائی گروپ منشیات کی سمگلنگ کر رہا ہے اس اطلاع پر مہتاب سلم ایس ایچ او اسلام گڑھ نے ہمراہ محمد صابر اے ایس آئی، ندیم انور، حاجی احمد تفتیشی ہیڈ کانسٹیبلان، محمد فیاض ڈی ایف سی، اسد افتخار معاون ڈی ایف سی، ذوالفقار علی کانسٹیبلان کے بمقام کس ہاڑاں اسلام گڑھ کے ناکہ بندی کی

تو ملزمان 1- رحمان ولی ولد فیض امیر، 2- عالم خان ولد حبیب الرحمان اقوام پٹھان ساکنان اپر دیر کار نمبری R/4006 پر چکسواری کی جانب سے آئے۔ جن کو روک کر کار کی تلاشی لی گئی تو کار سے 05 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس گردا برآمد ہوئی۔ ملزمان کے زیر استعمال کار اور برآمد ہونے والی 05 کلو گرام چرس گردا کو قبضہ پولیس میں لیتے ہوئے

ملزمان کے خلاف مقدمہ علت نمبر34/21, مورخہ 21-03-27 بجرائم: CNSA ,9C/32 مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔ اہم انکشافات کی توقع۔ عوام علاقہ کی پولیس کی کاروائی پر ایس ایس پی میرپور اور ایس ایچ او اسلام گڑھ و دیگر نفری کو مبارک باد پیش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں