موجودہ حکومت نے تعلیمی پیکج کے بجائے بددنیتی پیکج دیا ہے،چوہدری قاسم مجید 188

موجودہ حکومت نے تعلیمی پیکج کے بجائے بددنیتی پیکج دیا ہے،چوہدری قاسم مجید

موجودہ حکومت نے تعلیمی پیکج کے بجائے بددنیتی پیکج دیا ہے،چوہدری قاسم مجید

اسلا م گڑھ( نامہ نگار) پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے صدر چوہدری قاسم مجید نے گورنمنٹ گرلزہائی سکول بڑجن میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے تعلیمی پیکج کے بجائے بددنیتی پیکج دیا ہے خالق آباد سے لے کر پلاک تک کسی ادارے کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا گرلز ہائی سکول بڑجن کو چوہدری فضل کے نام سے منسوب کیا جائے اساتذہ پر لاٹھی چارج بدترین فعل ہے جس کی بھرپور مزمت کرتا ہوں تعلیم کا مقصد نوکری نہیں بلکہ معیار زندگی بلند کرنا ہونا چاہیے ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہائی سکول بڑجن میں اضافی کمرہ جات کی باقائدہ افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے

کیاانھوںنے کہا کہ ہم کام کرنے والوں کے ساتھ ہیں صدرتقریب چوہدری سلطان محمود نے کہا کہ بڑجن مین تعلیم کی شمع چوہدری فضل حسین نے جلائی تھی سکول کو مرحوم کے نام منسوب کیا جائے پانچ سال یہ سکول موبائل سکول رہا ہے جہاں پانی ہوتا تھا کلاسیں وہاں چلی جاتیں تھیں مرحوم معذور ہونے کے باوجود علاقے میں تعلیم عام کرنے کے لئے بڑی محنت کی ہے ٹیچروں کو تنخواہ اپنی جیب اور لوگوں سے چندہ کر کے دیتے رہے ہیں اور پانچ سال تک سکول کا انتظام چلاتے رہے ہیں تقریب سے بابو محمد حنیف ،رابطہ سیکرٹری محمد منشاء تاج چوہدری لقمان لیاقت صدر پی وائے او ، چوہدری محمد انور ، اویس منور ایڈووکیٹ ،حبیب الرحمان ،غلام فرید ،حافظ عبدالمجید اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں