129

ہمارا عوامی احتجاجی مارچ پرامن تھا -ہم کسی ادارے سے ٹکراؤ نہیں چاہتے تھے پی این اے

ہمارا عوامی احتجاجی مارچ پرامن تھا -ہم کسی ادارے سے ٹکراؤ نہیں چاہتے تھے پی این اے

مظفرآباد (سید ذوالقرنین حیدر گردیزی بیورو چیف)مظفرآباد پی این اے پیپلز نیشنل الائنس کی رہنماؤں کی پریس کانفرنس- پی این اے کے رہنماؤں‌نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا عوامی احتجاجی مارچ پرامن تھا -ہم کسی ادارے سے ٹکراؤ نہیں چاہتے تھےاور پر امن احتجاج ہمارا حق ہے





-قائدین کا ڈی ایس پی ریاض مغل کے حوالے سے کہنا تھا کہ ان کا رویہ ٹھیک نہیں تھا باقی تمام انتظامیہ نے تعاون کیا- ہماری حکومت کے ساتھ بھی بات ہوئی تھی لیکن ڈی ایس پی نے لاٹھی چارج شروع کر دیا-دوران احتجاج ڈی سی مظفرآباد موقع پر موجود تھے -انھوں نے لاٹھی چارج کا نہیں بولا ئی





سب کچھ ریاض مغل کی طرف سے ہواہےاور ریاض مغل نے مظفرآباد کوآج سری نگر بنایا-پی این کی قیادت کا مزید کہنا تھا کہ ایک سو کارکنان گرفتار جبکہ ایک سو سے زائد لاپتہ ہیں اور ان کا مطالبہ ہے





کہ اس واقعے کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے اور ریاض مغل کو مطل کیا جائے-ڈی ایس پی ریاض مغل نے ڈپٹی کمشنر کی بھی نہیں سنی اور ریاص مغل نے ہی ڈی کمشنر مظفرآباد کو بھی پولیس والوں سے مر وایا ہے-پیپلز نیشنل الائنس دوبارہ آئے گئی، ہم اس طرح نہیں بیٹھیں گے –





ہم نے ہر طرف سے راستہ تلاش کیا لیکن پولیس نے ایک ڈی ایس پی کے کہنے لاٹھی چارج کیا جس کے خلاف 24 اکتوبر کو ہمارا پورے آزاد کشمیر کے ہیڈکوارٹر پر احتجاج ہو گا-علاوہ ازین پی این اے کی قیادت کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اطلات موجود تھیں کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی کہتا ہے




کہ ہم اینٹی پاکستان ہیں اس تناظر میں‌ہم ان کو بتانا چاہتے ہیں‌کہ ہم آپ کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں اور زندگی کی آخری سانس تک اس مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گےاور ہم پوری دنیا کے اندر بھرپور احتجاج کریں گئے




—آزاد کشمیر حکومت کے کردار کے حوالے سے پی این کے قائدین کا کہنا تھا کہ آج آزاد کشمیر حکومت بالکل مفلوج تھی-




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں