375

اراضی ریکارڈ سنٹر ٹیکسلا میں جعلسازی ،ملی بھگت سے فرد جاری کرنے لگے

اراضی ریکارڈ سنٹر ٹیکسلا میں جعلسازی ،ملی بھگت سے فرد جاری کرنے لگے

ٹیکسلا(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)اراضی ریکارڈ سنٹر ٹیکسلا سے اکثر عوام کو شکایات رہتی ہیں ۔جن کا ازالہ وقت کی ضرورت ہے ۔حال ہی میں ایک جعلسازی سامنے آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نادیہ بی بی کے خلاف خورشید احمد نے پنڈ کمالا بانیاں تحصیل ٹیکسلا ضلع راولپنڈی کا




مورخہ نو اگست 2019 بروز جمعہ اسٹے لیا ۔مذکورہ اسٹے کمپیوٹر آفس واقع ٹیکسلا کچہری مورخہ 16 اگست کو بدست ارسلان اور اجمیر تعمیل کروائی ۔مذکورہ کمپیوٹر آفس عملے میں شامل ارسلان اور




اجمیر نے ملی بھگت سے خلافِ قانون پنڈ کمالا بانیاں تحصیل ٹیکسلا کا اسٹے کے باوجود فرد بنام نادیہ بی بی جاری کردیا ۔خورشید احمد نے اعلیٰ حکام سےکہا کہ بیان کردہ حقائق کی مکمل چھان بین کی جائے اور مذکورہ عملے کو معطل کرکے قرارواقعی سزا دی جائے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں