146

میری کوشش ہے کہ حکومت پاکستان تک اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل پہنچائوں، کیپٹن عاصم ملک

میری کوشش ہے کہ حکومت پاکستان تک اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل پہنچائوں، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف)میری کوشش ہے کہ حکومت پاکستان تک اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل پہنچائوں، اس سلسلے میں میں جب بھی پاکستان جاتا ہوں تو میری پہلی ترجیح حکومتی عہدیداروں سے ملکر انہیں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کرنا ہوتا ہے،




ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے زندگی کی آخری سانس تک جدوجہد کرونگا کیونکہ میری زندگی کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا ہے،میرا اوڑھنا




بچھونا اوورسیز پاکستانیوں کو مشکلات سے نکالنا ہے میری جدوجہد دیارغیر میں اپنے خاندان کے لیے محنت مزدوری کرنے والے ہزاروں پاکستانیوں کو بہترین سہولیات اور مناسب روزگار کے اسباب پیدا کرنا ہے، دیارغیر میں مقیم ہر پاکستانی میرا بھائی ہے اور انکا خاندان میرا اپنا خاندان ہے




میں کسی بھی اوورسیز پاکستانی کو خود سے الگ نہیں سمجھتا اس لیے میری کوششیں ہر رنگ، برادری، زبان اور علاقہ سے بالاتر ہوکر تمام پاکستانیوں کے لیے ہیں، ان شاءاللہ بہت جلد میرے اوورسیز پاکستانی مسائل کے گرداب سے نکل آئیں گے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں