141

اسٹیٹ بینک نے فیس بک پیج لانچ کردیا

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر اپنا باضابطہ فیس بک پیج لانچ کردیا۔

اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق اس پیج کا ٹیسٹ کافی عرصے سے جاری تھا۔ لانچ کے بعد تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اسٹیٹ بینک کی باضابطہ اعلامیوں تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے اپنے پیغام میں امید کا اظہار کیا کہ رابطوں کے نئے ذرائع متعارف کروانے سے اسٹیٹ بینک کو اپنے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ منسلک ہونے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیج لانچ ہونے سے رابطوں کا فقدان ختم ہوگا جبکہ غیر یقینی صورت حال سے نمٹنے میں بھی آسانی ہوگی۔

فیس بک پیج پر گورنر اسٹیٹ بینک کے پیغامات بھی دیکھے جاسکیں گے۔

خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک نے یکم جولائی 2015 کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل بھی لانچ کیا تھا جو اب ٹوئٹر ویریفائی بھی کرچکا ہے۔

اس پیج تک اس لنک کے ذریعے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے

[mtfb_save_to_fb_btn url=”http://www.fsmedianetwork.com/” btn_size=”large/small”]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں