155

پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کی طرف سے جشن آزادی اور یوم دفاع اس بار کشمیری کمیونٹی کے ساتھ اظھار یکجہتی کے طور پر منایا

پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کی طرف سے جشن آزادی اور یوم دفاع اس بار کشمیری کمیونٹی کے ساتھ اظھار یکجہتی کے طور پر منایا

آزاد کشمیر(ذوالقرنین حیدر بیوروچیف)آسٹریا کے دارحکومت ویانا میں پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کی طرف سے سالانہ جشن آزادی اور یوم دفاع کو اس بار کشمیری کمیونٹی کے ساتھ اظھار یکجہتی کے طور پر منایا گیا ۔

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم چودھری سلطان محمود اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقعے پر مرد خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔ ننھی بچیوں نے کشمیریوں سے یک جہتی کے لیے کشمیری نغموں سے شائقین سے داد وصول کی ۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے

بھارت کی جانب سے کشمیر کے بھارت میں انضمام کی کوشش کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی توہین قرار دیا اور عالمی برادری سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حقِ خود ارادیت دلانے کا مطالبہ کیااس موقعہ پر آسٹریا کے انسانی حقوق کے نمایندے اور سیاستداں بھی موجود تھے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا اقدام نامنظور کے نعرے لگاتے ہوئے

اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو ان کا جائز حق دیا جائے۔آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم چودھری سلطان محمود کا کہنا تھا که جنوبی ایشیاءمیں امن کی کنجی مسلہ کشمیر ہے ۔

جنوبی ایشاءمیں پائیدار امن کے قیام کے لئے مسلہ کشمیر کا حل لازم ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں یورپ سمیت دنیا میں جہاں بھی جاتا ہوں ،مسلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے کشمیری عوام کے مقدمے کو اقوام عالم کے سامنے پیش کرنے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتا ہوں ۔پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کے صدر ندیم خان کا کہنا تھا

که اس مشکل وقت میں ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ با شانہ کھڑے ہیں ۔ اور آسٹرین حکومت کو کشمیر میں ہونے والے انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے آگاہ کرائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں